Surah

Information

Surah # 26 | Verses: 227 | Ruku: 11 | Sajdah: 0 | Chronological # 47 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 197 and 224-227, from Madina
اِلَّا عَجُوۡزًا فِى الۡغٰبِرِيۡنَ‌ۚ‏ ﴿171﴾
بجز ایک بڑھیا کے کہ وہ پیچھے رہ جانے والوں میں ہوگئی ۔
الا عجوزا في الغبرين
Except an old woman among those who remained behind.
Ba-juz aik burhiya kay kay woh peechay reh jaaney walon mein ho gaee.
سوائے ایک بڑھیا کے جو پیچھے رہنے والوں میں شامل رہی ۔ ( ٣٦ )
مگر ایک بڑھیا کہ پیچھے رہ گئی ( ف۱۵۲ )
بجز ایک بڑھیا کے جو پیچھے رہ جانے والوں میں تھی ۔ 113
سوائے ایک بوڑھی عورت کے جو پیچھے رہ جانے والوں میں تھی
سورة الشُّعَرَآء حاشیہ نمبر :113 اس سے مراد حضرت لوط علیہ السلام کی بیوی ہے ۔ سورہ تحریم میں حضرت نوح علیہ السلام اور حضرت لوط کی بیویوں کے متعلق فرمایا گیا ہے کہ کَانَتَا تَحْتَ عَبْدَیْنِ مِنْ عِبَادِنَا صَالِحَیْنِ فَخَانَتٰھُمَا ( آیت 10 ) ۔ یہ دونوں عورتیں ہمارے دو صالح بندوں کے گھر میں تھیں مگر انہوں نے ان کے ساتھ خیانت کی ۔ یعنی دونوں ایمان سے خالی تھیں اور اپنے نیک شوہروں کا ساتھ دینے کے بجائے ان دونوں نے اپنی کافر قوم کا ساتھ دیا ۔ اسی بنا پر جب اللہ تعالیٰ نے قوم لوط علیہ السلام پر عذاب نازل کرنے کا فیصلہ فرمایا اور حضرت لوط علیہ السلام کو حکم دیا کہ اپنے اہل و عیال کو لے کر اس علاقے سے نکل جائیں تو ساتھ ہی یہ بھی ہدایت فرما دی کہ اپنی بیوی کو ساتھ نہ لے جاؤ ، فَاَسْرِ بِاَھْلِکَ بِقِطْعٍ مِّنَ الَّیْلِ وَلَا یَلْتَفِتْ مِنْکُمْ اَحَدٌ اِلَّا امْرَاَتَکَ اِنَّہ مُصِیْبُھَا مَآ اَصَابَھُمْ ( ہود آیت 81 ) ۔ پس تو کچھ رات رہے اپنے اہل و عیال کو ساتھ لے کر نکل جا اور تم میں سے کوئی پیچھے پلٹ کر نہ دیکھے ۔ مگر اپنی بیوی کو ساتھ نہ لے جا ، اس پر وہی کچھ گزرنی ہے جو ان لوگوں پر گزرنی ہے ۔