Surah

Information

Surah # 3 | Verses: 200 | Ruku: 20 | Sajdah: 0 | Chronological # 89 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
اَلصّٰــبِرِيۡنَ وَالصّٰدِقِــيۡنَ وَالۡقٰنِتِــيۡنَ وَالۡمُنۡفِقِيۡنَ وَالۡمُسۡتَغۡفِرِيۡنَ بِالۡاَسۡحَارِ‏ ﴿17﴾
جو صبر کرنے والے اور سچ بولنے والے اور فرمانبرداری کرنے والے اور اللہ کی راہ میں خرچ کرنے والے اور پچھلی رات کو بخشش مانگنے والے ہیں ۔
الصبرين و الصدقين و القنتين و المنفقين و المستغفرين بالاسحار
The patient, the true, the obedient, those who spend [in the way of Allah ], and those who seek forgiveness before dawn.
Jo sabar kerney walay aur sach bolney walay aur farmanbardari kerney walay aur Allah ki raah mein kharach kerney walay aur pichli raat ko baksish maangney walay hain.
یہ لوگ بڑے صبر کرنے والے ہیں ، سچائی کے خوگر ہیں ، عبادت گذار ہیں ( اللہ کی خوشنودی کے لیے ) خرچ کرنے والے ہیں ، اور سحری کے اوقات میں استغفار کرتے رہتے ہیں ۔
صبر والے ( ف۳۵ ) اور سچے ( ف۳٦ ) اور ادب والے اور راہِ خدا میں خرچنے والے اور پچھلے پہر سے معافی مانگنے والے ( ف۳۷ )
یہ لوگ صبر کرنے والے ہیں ، 13 راستباز ہیں ، فرمانبردار اور فیاض ہیں اور رات کی آخری گھڑیوں میں اللہ سے مغفرت کی دعائیں مانگا کرتے ہیں ۔
۔ ( یہ لوگ ) صبر کرنے والے ہیں اور قول و عمل میں سچائی والے ہیں اور ادب و اطاعت میں جھکنے والے ہیں اور اﷲ کی راہ میں خرچ کرنے والے ہیں اور رات کے پچھلے پہر ( اٹھ کر ) اﷲ سے معافی مانگنے والے ہیں
سورة اٰلِ عِمْرٰن حاشیہ نمبر :13 یعنی راہ حق پر پوری استقامت دکھانے والے ہیں ۔ کسی نقصان یا مصیبت سے ہمت نہیں ہارتے ، کسی ناکامی سے دل شکستہ نہیں ہوتے ، کسی لالچ سے پھسل نہیں جاتے اور ایسی حالت میں بھی حق کا دامن مضبوطی کے ساتھ تھامے رہتے ہیں ، جبکہ بظاہر اس کی کامیابی کا کوئی امکان نظر نہ آتا ہو ۔ ( ملاحظہ ہو سورہ بقرہ ، حاشیہ نمبر ٦۰ ) ۔