Surah

Information

Surah # 26 | Verses: 227 | Ruku: 11 | Sajdah: 0 | Chronological # 47 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 197 and 224-227, from Madina
اِنَّهُمۡ عَنِ السَّمۡعِ لَمَعۡزُوۡلُوۡنَؕ‏ ﴿212﴾
بلکہ وہ توسننے سے محروم بھی کر دیئے گئے ہیں ۔
انهم عن السمع لمعزولون
Indeed they, from [its] hearing, are removed.
Bulkay woh to sunnay say bhi mehroon ker diye gaye hain.
انہیں تو ( وحی کے ) سننے سے بھی روک دیا گیا ہے ۔
وہ تو سننے کی جگہ سے دور کردیے گئے ہیں ( ف۱۷۷ )
وہ تو اس کی سماعت تک سے دور رکھے گئے ہیں ۔ 133
بیشک وہ ( اس کلام کے ) سننے سے روک دیئے گئے ہیں
سورة الشُّعَرَآء حاشیہ نمبر :133 یعنی اس قرآن کے القاء میں دخیل ہونا تو درکنار ، جس وقت اللہ تعالیٰ کی طرف سے روح الامین اس کو لے کر چلتا ہے اور جس وقت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے دل پر وہ اس کو نازل کرتا ہے ، اس پورے سلسلے میں کسی جگہ بھی شیاطین کو کان لگا کر سننے تک کا موقع نہیں ملتا ۔ وہ آس پاس کہیں پھٹکنے بھی نہیں پاتے کہ سن گن لے کر ہی کوئی بات اچک لے جائیں اور جا کر اپنے دوستوں کو بتا سکیں کہ آج محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) یہ پیغام سنانے والے ہیں ، یا ان کی تقریر میں فلاں بات کا بھی ذکر آنے والا ہے ( مزید تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن ، جلد دوم ، الحجر ، حواشی 8 تا 12 ۔ جلد چہارم ، الصافات ، حواشی 5 تا 7 اور سورہ جن ، آیات 8 ۔ 9 ۔ 27 ) ۔