Surah

Information

Surah # 26 | Verses: 227 | Ruku: 11 | Sajdah: 0 | Chronological # 47 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 197 and 224-227, from Madina
تَنَزَّلُ عَلٰى كُلِّ اَفَّاكٍ اَثِيۡمٍۙ‏ ﴿222﴾
وہ ہر ایک جھوٹے گنہگار پر اترتے ہیں ۔
تنزل على كل افاك اثيم
They descend upon every sinful liar.
Woh her aik jhootay gunehgaar per utartay hain.
وہ ہر ایسے شخص پر اترتے ہیں جو پرلے درجے کا جھوٹا گنہگار ہو ۔
اترتے ہیں بڑے بہتان والے گناہگار پر ( ف۱۸۵ )
وہ ہر جعل ساز بدکار پر اترا کرتے ہیں ۔ 140
وہ ہر جھوٹے ( بہتان طراز ) گناہگار پر اترا کرتے ہیں
سورة الشُّعَرَآء حاشیہ نمبر :140 مراد ہیں کاہن ، جوتشی ، فال گیر ، رمّال ، اور عامل قسم کے لوگ جو غیب دانی کا ڈھونگ رچاتے پھرتے ہیں ۔ گول مول لچھے دار باتیں بنا کر لوگوں کی قسمتیں بتاتے ہیں ، یا سیانے بن کر جنوں اور روحوں اور مؤکلوں کے ذریعہ سے لوگوں کی بگڑی بنانے کا کاروبار کرتے ہیں ۔