Surah

Information

Surah # 3 | Verses: 200 | Ruku: 20 | Sajdah: 0 | Chronological # 89 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
اُولٰٓٮِٕكَ الَّذِيۡنَ حَبِطَتۡ اَعۡمَالُهُمۡ فِى الدُّنۡيَا وَالۡاٰخِرَةِ وَمَا لَهُمۡ مِّنۡ نّٰصِرِيۡنَ‏ ﴿22﴾
ان کے اعمال دنیا وآخرت میں غارت ہیں اور ان کا کوئی مددگار نہیں ۔
اولىك الذين حبطت اعمالهم في الدنيا و الاخرة و ما لهم من نصرين
They are the ones whose deeds have become worthless in this world and the Hereafter, and for them there will be no helpers.
Inn kay aemaal duniya-o-aakhirat mein ghaarat hain aur inn ka koi madadgar nahi.
یہ وہ لوگ ہیں جن کے اعمال دنیا اور آخرت میں غارت ہوچکے ہیں ، اور ان کو کسی قسم کے مددگار نصیب نہیں ہوں گے ۔
یہ ہیں وہ جنکے اعمال اکارت گئے دنیا و آخرت میں ( ف٤۹ ) اور ان کا کوئی مددگار نہیں ( ف۵۰ )
یہ وہ لوگ ہیں جن کے اعمال دنیا اور آخرت دونوں میں ضائع ہو گئے ، 20 اور ان کا مددگار کوئی نہیں ہے ۔ 21
یہ وہ لوگ ہیں جن کے اعمال دنیا اور آخرت ( دونوں ) میں غارت ہوگئے اور ان کا کوئی مددگار نہیں ہوگا
سورة اٰلِ عِمْرٰن حاشیہ نمبر :20 یعنی انہوں نے اپنی قوتیں اور کوششیں ایسی راہ میں صرف کی ہیں جس کا نتیجہ دنیا میں بھی خراب ہے اور آخرت میں بھی خراب ۔ سورة اٰلِ عِمْرٰن حاشیہ نمبر :21 یعنی کوئی طاقت ایسی نہیں ہے جو ان کی اس غلط سعی و عمل کو سپھل بنا سکے ، یا کم از کم بد انجامی ہی سے بچا سکے ۔ جن جن قوتوں پر وہ بھروسہ رکھتے ہیں کہ وہ دنیا میں یا آخرت میں یا دونوں جگہ ان کے کام آئیں گی ، ان میں سے فی الواقع کوئی بھی ان کی مددگار ثابت نہ ہوگی ۔