Surah

Information

Surah # 27 | Verses: 93 | Ruku: 7 | Sajdah: 1 | Chronological # 48 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
هُدًى وَّبُشۡرٰى لِلۡمُؤۡمِنِيۡنَۙ‏ ﴿2﴾
ہدایت اور خوشخبری ایمان والوں کے لئے ۔
هدى و بشرى للمؤمنين
As guidance and good tidings for the believers
Hidayat aur khushkhabri eman walon kay liye.
یہ ان مومنوں کے لیے سراپا ہدایت اور خوشخبری بن کر آئی ہے ۔
ہدایت اور خوشخبری ایمان والوں کو ،
ہدایت اور بشارت 2 ان ایمان لانے والوں کے لیے
۔ ( جو ) ہدایت ہے اور ( ایسے ) ایمان والوں کے لئے خوشخبری ہے
سورة النمل حاشیہ نمبر :2 یعنی یہ آیات ہدایت اور بشارت ہیں ، ہدایت کرنے والی اور بشارت دینے والی کہنے کے بجائے انہیں بجائے خود ہدایت اور بشارت کہا گیا جس سے رہنمائی اور بشارت کے وصف میں ان کے کمال کا اظہار مقصود ہے ، جیسے کسی کو آپ سخی کہنے کے بجائے مجسم سخاوت اور حسین کہنے کے بجائے ازسرتاپا حسن کہیں ۔