Surah

Information

Surah # 27 | Verses: 93 | Ruku: 7 | Sajdah: 1 | Chronological # 48 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
وَاَمۡطَرۡنَا عَلَيۡهِمۡ مَّطَرًا‌ۚ فَسَآءَ مَطَرُ الۡمُنۡذَرِيۡنَ‏ ﴿58﴾
اور ان پر ایک ( خاص قسم کی ) بارش برسادی پس ان دھمکائے ہوئے لوگوں پر بری بارش ہوئی ۔
و امطرنا عليهم مطرا فساء مطر المنذرين
And We rained upon them a rain [of stones], and evil was the rain of those who were warned.
Aur unn per aik ( khas qisam ki ) barish barsa di pus unn dhamkaye huye logon per buri barish hui.
اور ہم نے ان پر ایک زبردست بارش برسائی ، چنانچہ بہت بری بارش تھی جو ان لوگوں پر برسی جنہیں پہلے سے خبردار کردیا گیا تھا ۔ ( ٢٨ )
اور ہم نے ان پر ایک برساؤ برسایا ( ف۹۸ ) تو کیا ہی برا برساؤ تھا ڈرائے ہوؤں کا ،
اور برسائی ان لوگوں پر ایک برسات ، بہت ہی بری برسات تھی وہ ان لوگوں کے حق میں جو متنبہ کیے جا چکے تھے ۔ ؏٤
اور ہم نے ان پر خوب ( پتھروں کی ) بارش برسائی ، سو ( ان ) ڈرائے گئے لوگوں پر ( پتھروں کی ) بارش نہایت ہی بری تھی ۔