Surah

Information

Surah # 27 | Verses: 93 | Ruku: 7 | Sajdah: 1 | Chronological # 48 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
اَمَّنۡ يَّهۡدِيۡكُمۡ فِىۡ ظُلُمٰتِ الۡبَرِّ وَ الۡبَحۡرِ وَمَنۡ يُّرۡسِلُ الرِّيٰحَ بُشۡرًۢا بَيۡنَ يَدَىۡ رَحۡمَتِهٖؕ ءَاِلٰـهٌ مَّعَ اللّٰهِ‌ؕ تَعٰلَى اللّٰهُ عَمَّا يُشۡرِكُوۡنَؕ‏ ﴿63﴾
کیا وہ جو تمہیں خشکی اور تری کی تاریکیوں میں راہ دکھاتا ہے اور جو اپنی رحمت سے پہلے ہی خوشخبریاں دینے والی ہوائیں چلاتا ہے کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور معبود بھی ہے جنہیں یہ شریک کرتے ہیں ان سب سے اللہ بلند و بالا تر ہے ۔
امن يهديكم في ظلمت البر و البحر و من يرسل الريح بشرا بين يدي رحمته ءاله مع الله تعلى الله عما يشركون
Is He [not best] who guides you through the darknesses of the land and sea and who sends the winds as good tidings before His mercy? Is there a deity with Allah ? High is Allah above whatever they associate with Him.
Kiya woh jo tumhen khushki aur tari ki tareekiyon mein raah dikhata hai aur jo apni rehmat say pehlay hi khushkhabriyan denay wali hawayen chalata hai kiya Allah kay sath koi aur mabood bhi hai jinhen yeh shareek kertay hain unn sab say Allah buland-o-bala-tar hai.
بھلا وہ کون ہے جو خشکی اور سمندر کے اندھیروں میں تمہیں راستہ دکھاتا ہے اور جو اپنی رحمت ( کی بارش ) سے پہلے ہوائیں بھیجتا ہے جو تمہیں ( بارش کی ) خوشخبری دیتی ہیں؟ کیا ( پھر بھی تم کہتے ہو کہ ) اللہ کے ساتھ کوئی اور خدا ہے؟ ( نہیں ! بلکہ ) اللہ اس شرک سے بہت بالا و برتر ہے جس کا ارتکاب یہ لوگ کر رہے ہیں ۔
یا وہ جو تمہیں راہ دکھاتا ہے ( ف۱۱۲ ) اندھیریوں میں خشکی اور تری کی ( ف۱۱۳ ) اور وہ کہ ہوائیں بھیجتا ہے ، اپنی رحمت کے آگے خوشحبری سناتی ( ف۱۱٤ ) کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور خدا ہے ، برتر ہے اللہ ان کے شرک سے ،
اور وہ کون ہے جو خشکی اور سمندر کی تاریکیوں میں تم کو راستہ دکھاتا ہے 78 اور کون اپنی رحمت کے آگے ہواؤں کو خوشخبری لے کر بھیجتا ہے؟ 79 کیا اللہ کے ساتھ کوئی دوسرا خدا بھی ﴿یہ کام کرتا﴾ ہے؟ بہت بالا و برتر ہے اللہ اس شرک سے جو یہ لوگ کرتے ہیں ۔
بلکہ وہ کون ہے جو تمہیں خشک و تر ( یعنی زمین اور سمندر ) کی تاریکیوں میں راستہ دکھاتا ہے اور جو ہواؤں کو اپنی ( بارانِ ) رحمت سے پہلے خوشخبری بنا کر بھیجتا ہے؟ کیا اللہ کے ساتھ کوئی ( اور بھی ) معبود ہے؟ اللہ ان ( معبودانِ باطلہ ) سے برتر ہے جنہیں وہ شریک ٹھہراتے ہیں
سورة النمل حاشیہ نمبر : 78 یعنی جس نے ستاروں کے ذریعہ سے ایسا انتظام کردیا ہے کہ تم رات کے اندھیرے میں بھی اپنا راستہ تلاش کرسکتے ہو ، یہ بھی اللہ کی حکیمانہ تدبیروں میں سے ایک ہے کہ اس نے بحری اور بری سفروں میں انسان کی رہنمائی کے لیے وہ ذرائع پیدا کردیے جن سے وہ اپنی سمت سفر اور منزل مقصود کی طرف اپنی راہ متعین کرتا ہے ۔ دن کے وقت زمین کی مختلف علامتیں اور آفتاب کے طلوع و غروب کی سمتیں اس کی مدد کرتی ہیں اور تاریک راتوں میں تارے اس کی رہنمائی کرتے ہیں ۔ سورہ نحل میں ان سب کو اللہ تعالی کے احسانات میں شمار کیا گیا ہے ۔ وَعَلٰمٰتٍ ۭ وَبِالنَّجْمِ هُمْ يَهْتَدُوْنَ ( آیت 16 ) سورة النمل حاشیہ نمبر : 79 رحمت سے مراد بارش جس کے آنے سے پہلے ہوائیں اس کی آمد آمد کی خبر دے دیتی ہیں ۔
ستاروں کے فوائد آسمان وزمین میں اللہ تعالیٰ نے ایسی نشانیاں رکھ دی ہیں کہ خشکی اور تری میں جو راہ بھول جائے وہ انہیں دیکھ کر راہ راست اختیار کرلے ۔ جیسے فرمایا ہے کہ ستاروں سے لوگ راہ پاتے ہیں سمندروں میں خشکی میں انہیں دیکھ کر اپنا راستہ ٹھیک کرلیتے ہیں بادل پانی بھرے برسیں اس سے پہلے ٹھنڈی اور بھینی بھینی ہوائیں چلاتا ہے ۔ جس سے لوگ سمجھ جاتے ہیں کہ اب رب کی رحمت برسے گی ۔ اللہ کے سوا ان کاموں کا کرنے والا کوئی نہیں نہ کوئی ان پر قادر ہے ۔ تمام شریکوں سے وہ الگ ہے پاک ہے سب سے بلند ہے ۔