Surah

Information

Surah # 27 | Verses: 93 | Ruku: 7 | Sajdah: 1 | Chronological # 48 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
لَـقَدۡ وُعِدۡنَا هٰذَا نَحۡنُ وَاٰبَآؤُنَا مِنۡ قَبۡلُۙ اِنۡ هٰذَاۤ اِلَّاۤ اَسَاطِيۡرُ الۡاَوَّلِيۡنَ‏ ﴿68﴾
ہم اور ہمارے باپ دادوں کو بہت پہلے سے یہ وعدے دیئے جاتے رہے ۔ کچھ نہیں یہ تو صرف اگلوں کے افسانے ہیں ۔
لقد وعدنا هذا نحن و اباؤنا من قبل ان هذا الا اساطير الاولين
We have been promised this, we and our forefathers, before. This is not but legends of the former peoples."
Hum aur humaray baap dadon ko boht pehlay say yeh waday diye jatay rahey. Kuch nahi yeh to sirf aglon kay afsaney hain.
ہم سے اور ہمارے باپ دادوں سے اس قسم کے وعدے پہلے بھی کیے گئے تھے ، ( لیکن ) ان کی حقیقت اس کے سوا کچھ نہیں کہ یہ قصہ کہانیاں ہیں جو پرانے زمانے کے لوگوں سے نقل ہوتی چلی آرہی ہیں ۔
بیشک اس کا وعدہ دیا گیا ہم کو اور ہم سے پہلے ہمارے باپ داداؤں کو یہ تو نہیں مگر اگلوں کی کہانیاں ، ( ف۱۲۲ )
یہ خبریں ہم کو بھی بہت دی گئی ہیں اور پہلے ہمارے آبا و اجداد کو بھی دی جاتی رہی ہیں ، مگر یہ بس افسانے ہی افسانے ہیں جو اگلے وقتوں سے سنتے چلے آرہے ہیں ۔ ”
درحقیقت اس کا وعدہ ہم سے ( بھی ) کیا گیا اور اس سے پہلے ہمارے باپ دادا سے ( بھی ) ، یہ اگلے لوگوں کے من گھڑت افسانوں کے سوا کچھ نہیں