Surah

Information

Surah # 27 | Verses: 93 | Ruku: 7 | Sajdah: 1 | Chronological # 48 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
وَاِنَّ رَبَّكَ لَذُوۡ فَضۡلٍ عَلَى النَّاسِ وَلٰكِنَّ اَكۡثَرَهُمۡ لَا يَشۡكُرُوۡنَ‏ ﴿73﴾
یقیناً آپ کا پروردگار تمام لوگوں پر بڑے ہی فضل والا ہے لیکن اکثر لوگ ناشکری کرتے ہیں ۔
و ان ربك لذو فضل على الناس و لكن اكثرهم لا يشكرون
And indeed, your Lord is full of bounty for the people, but most of them do not show gratitude."
Yaqeenan aap ka perwerdigar tamam logon per baray hi fazal wala hai lekin aksar log na-shukri kertay hain.
اور حقیقت یہ ہے کہ تمہارا پروردگار لوگوں پر بہت فضل کرنے والا ہے ، لیکن ان میں سے اکثر لوگ شکر نہیں کرتے ۔
اور بیشک تیرا رب فضل والا ہے آدمیوں پر ( ف۱۲۸ ) لیکن اکثر آدمی حق نہیں مانتے ( ف۱۲۹ )
حقیقت یہ ہے کہ تیرا رب تو لوگوں پر بڑا فضل فرمانے والا ہے مگر اکثر لوگ شکر نہیں کرتے ۔ 90
اور بیشک آپ کا رب لوگوں پر فضل ( فرمانے ) والا ہے لیکن ان میں سے اکثر لوگ شکر نہیں کرتے
سورة النمل حاشیہ نمبر : 90 یعنی یہ تو اللہ رب العالمین کی عنایت ہے کہ وہ لوگوں کو قصور سرزد ہوتے ہی نہیں پکڑ لیتا بلکہ سنبھلنے کی مہلت دیتا ہے ۔ مگر اکثر لوگ اس پر شکر گزار ہوکر اس مہلت کو اپنی اصلاح کے لیے استعمال نہیں کرتے بلکہ مواخذہ میں دیر ہونے کا مطلب یہ لیتے ہیں کہ یہاں کوئی گرفت کرنے والا نہیں ہے اس لیے جو جی میں آئے کرتے رہو اور کسی سمجھانے والے کی بات مان کر نہ دو ۔