Surah

Information

Surah # 3 | Verses: 200 | Ruku: 20 | Sajdah: 0 | Chronological # 89 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
يَوۡمَ تَجِدُ كُلُّ نَفۡسٍ مَّا عَمِلَتۡ مِنۡ خَيۡرٍ مُّحۡضَرًا ۖۚ ۛ وَّمَا عَمِلَتۡ مِنۡ سُوۡٓءٍ ۚۛ  تَوَدُّ لَوۡ اَنَّ بَيۡنَهَا وَبَيۡنَهٗۤ اَمَدًاۢ بَعِيۡدًا ‌ؕ وَيُحَذِّرُكُمُ اللّٰهُ نَفۡسَهٗ‌ؕ وَاللّٰهُ رَءُوۡفٌۢ بِالۡعِبَادِ ‏ ﴿30﴾
جس دن ہر نفس ( شخص ) اپنی کی ہوئی نیکیوں کو اور اپنی کی ہوئی برائیوں کو موجود پالے گا ، آرزو کرے گا کہ کاش! اس کے اور برائیوں کے درمیان بہت ہی دوری ہوتی ۔ اللہ تعالٰی تمہیں اپنی ذات سے ڈرا رہا ہے اور اللہ تعالٰی اپنے بندوں پر بڑا ہی مہربان ہے ۔
يوم تجد كل نفس ما عملت من خير محضرا و ما عملت من سوء تود لو ان بينها و بينه امدا بعيدا و يحذركم الله نفسه و الله رءوف بالعباد
The Day every soul will find what it has done of good present [before it] and what it has done of evil, it will wish that between itself and that [evil] was a great distance. And Allah warns you of Himself, and Allah is Kind to [His] servants."
Jiss din her nafss ( shaks ) apni ki hui nekiyon ko aur apni ki hui buraiyon ko mojood paa ley ga aarzoo keray ga kay kaash! Uss kay aur buraiyon kay darmiyan boht hi doori hoti. Allah Taalaa tumhen apni zaat say dara raha hai aur Allah Taalaa apney bandon per bara hi meharban hai.
وہ دن یاد رکھو جس دن کسی بھی شخص نے نیکی کا جو کام کیا ہوگا ، اسے اپنے سامنے موجود پائے گا ، اور برائی کا جو کام کیا ہوگا اس کو بھی ( اپنے سامنے دیکھ کر ) یہ تمنا کرے گا کہ کاش اس کے اور اس کی بدی کے درمیان بہت دور کا فاصلہ ہوتا ۔ اور اللہ تمہیں اپنے ( عذاب ) سے بچاتا ہے ، اور اللہ بندوں پر بہت شفقت رکھتا ہے ۔
جس دن ہر جان نے جو بھلا کیا حاضر پائے گی ( ف٦۲ ) اور جو برا کام کیا ، امید کرے گی کاش مجھ میں اور اس میں دور کا فاصلہ ہوتا ( ف٦۳ ) اور اللہ تمہیں اپنے عذاب سے ڈراتا ہے ، اور اللہ بندوں پر مہربان ہے ،
وہ دن آنے والا ہے ، جب ہر نفس اپنے کیے کا پھل حاضر پائے گا خواہ اس نے بھلائی کی ہو یا برائی ۔ اس روز آدمی یہ تمنا کرے گا کہ کاش ابھی یہ دن اس سے بہت دور ہوتا! اللہ تمہیں اپنے آپ سے ڈراتا ہے اور وہ اپنے بندوں کا نہایت خیر خواہ ہے ۔ ؏۳ 27
جس دن ہر جان ہر اس نیکی کو بھی ( اپنے سامنے ) حاضر پا لے گی جو اس نے کی تھی اور ہر برائی کو بھی جو اس نے کی تھی ، تو وہ آرزو کرے گی: کاش! میرے اور اس برائی ( یا اس دن ) کے درمیان بہت زیادہ فاصلہ ہوتا ، اور اﷲ تمہیں اپنی ذات ( کے غضب ) سے ڈراتا ہے ، اور اﷲ بندوں پر بہت مہربان ہے
سورة اٰلِ عِمْرٰن حاشیہ نمبر :27 یعنی یہ اس کی انتہائی خیر خواہی ہے کہ وہ تمہیں قبل از وقت ایسے اعمال پر متنبہ کر رہا ہے جو تمہارے انجام کی خرابی کے موجب ہوسکتے ہیں ۔