Surah

Information

Surah # 27 | Verses: 93 | Ruku: 7 | Sajdah: 1 | Chronological # 48 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
اِنَّ رَبَّكَ يَقۡضِىۡ بَيۡنَهُمۡ بِحُكۡمِهٖ‌ۚ وَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الۡعَلِيۡمُ ۙ‌ۚ‏ ﴿78﴾
آپ کا رب ان کے درمیان اپنے حکم سے سب فیصلے کر دے گا وہ بڑا ہی غالب اور دانا ہے ۔
ان ربك يقضي بينهم بحكمه و هو العزيز العليم
Indeed, your Lord will judge between them by His [wise] judgement. And He is the Exalted in Might, the Knowing.
Aap ka rab unn kay darmiyan apnay hukum say sab faislay ker dey ga woh bara hi ghalib aur dana hai.
اور تمہارا پروردگار یقینا ان کے درمیان اپنے حکم سے فیصلہ کرے گا ، اور وہ بڑا اقتدار والا ، بڑا علم والا ہے ۔
بیشک تمہارا رب ان کے آپس میں فیصلہ فرماتا ہے اپنے حکم سے اور وہی ہے عزت و الا علم والا ،
یقینا ﴿اسی طرح﴾ تیرا رب ان لوگوں کے درمیان 95 بھی اپنے حکم سے فیصلہ کر دے گا اور وہ زبردست اور سب کچھ جاننے والا ہے ۔ 96
اور بیشک آپ کا رب ان ( مومنوں اور کافروں ) کے درمیان اپنے حکم ( عدل ) سے فیصلہ فرمائے گا ، اور وہ غالب ہے بہت جاننے والا ہے
سورة النمل حاشیہ نمبر : 95 یعنی قریش کے کفار اور اہل ایمان کے درمیان ۔ سورة النمل حاشیہ نمبر : 96 یعنی نہ اس کے فیصلے کو نافذ ہونے سے کوئی طاقت روک سکتی ہے ، اور نہ اس کے فیصلے میں غلطی کا کوئی احتمال ہے ۔