Surah

Information

Surah # 27 | Verses: 93 | Ruku: 7 | Sajdah: 1 | Chronological # 48 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
وَاِنَّهٗ لَهُدًى وَّرَحۡمَةٌ لِّلۡمُؤۡمِنِيۡنَ‏ ﴿77﴾
اور یہ قرآن ایمان والوں کے لئے یقیناً ہدایت اور رحمت ہے ۔
و انه لهدى و رحمة للمؤمنين
And indeed, it is guidance and mercy for the believers.
Aur yeh quran eman walon kay liye yaqeenan hidayat aur rehmat hai.
اور یقینا یہ ایمان لانے والوں کے لیے ہدایت اور رحمت ہے ۔
اور بیشک وہ ہدایت اور رحمت ہے مسلمانوں کے لیے ،
اور یہ ہدایت اور رحمت ہے ایمان لانے والوں کے لیے ۔ 94
اور بیشک یہ ہدایت ہے اور مومنوں کے لئے رحمت ہے
سورة النمل حاشیہ نمبر : 94 یعنی ان لوگوں کے لے جو اس قرآن کی دعوت قبول کرلیں اور وہ بات مان لیں جسے یہ پیش کر رہا ہے ۔ ایسے لوگ ان گمراہیوں سے بچ جائیں گے جن میں ان کی قوم مبتلا ہے ۔ ان کو اس قرآن کی بدولت زندگی کا سیدھا راستہ مل جائے گا اور ان پر خدا کی وہ مہربانیاں ہوں گی جن کا تصور بھی کفار قریش آج نہیں کرسکتے ۔ اس رحمت کی بارش کو بھی چند ہی سال بعد دنیا نے دیکھ لیا کہ وہی لوگ جو ریگ زار عرب کے ایک گوشہ گمنامی میں پڑے ہوئے تھے اور کفر کی حالت میں زیادہ سے زیادہ ایک کامیاب چھاپہ مار بن سکتے ، اس قرآن پر ایمان لانے کے بعد یکایک وہ دنیا کے پیشوا ، قوموں کے امام ، تہذیب انسانی کے استاد اور روئے زمین کے ایک بڑے حصے پر فرمانروا ہوگئے ۔