Surah

Information

Surah # 27 | Verses: 93 | Ruku: 7 | Sajdah: 1 | Chronological # 48 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
اِنَّكَ لَا تُسۡمِعُ الۡمَوۡتٰى وَلَا تُسۡمِعُ الصُّمَّ الدُّعَآءَ اِذَا وَلَّوۡا مُدۡبِرِيۡنَ‏ ﴿80﴾
بیشک آپ نہ مردوں کو سنا سکتے ہیں اور نہ بہروں کو اپنی پکار سنا سکتے ہیں جبکہ وہ پیٹھ پھیرے روگرداں جا رہے ہوں ۔
انك لا تسمع الموتى و لا تسمع الصم الدعاء اذا ولوا مدبرين
Indeed, you will not make the dead hear, nor will you make the deaf hear the call when they have turned their backs retreating.
Be-shak aap murdon ko nahi suna saktay hain aur na behron ko apni pukar suna saktay hain jabkay woh peeth pheray roo gardaan ja rahey hon.
یاد رکھو کہ تم مردوں کو اپنی بات نہیں سنا سکتے ، اور نہ تم بہروں کو اپنی پکار سنا سکتے ہو ، جب وہ پیٹھ پھیر کر چل کھڑے ہوں ۔
بیشک تمہارے سنائے نہیں سنتے مردے ( ف۱۳۳ ) اور نہ تمہارے سنائے بہرے پکار سنیں جب پھریں پیٹھ دے کر ( ف۱۳٤ )
تم مردوں کو نہیں سنا سکتے ، 97 نہ ان بہروں تک اپنی پکار پہنچا سکتے ہو جو پیٹھ پھیر کر بھاگے جا رہے ہوں ، 98
۔ ( اے حبیب! ) بے شک آپ نہ تو ان مردوں ( یعنی حیات ایمانی سے محروم کافروں ) کو اپنی پکار سناتے ہیں اور نہ ہی ( صدائے حق کی سماعت سے محروم ) بہروں کو ، جب کہ وہ ( آپ ہی سے ) پیٹھ پھیرے جا رہے ہوں٭
سورة النمل حاشیہ نمبر : 97 یعنی ایسے لوگوں کو جن کے ضمیر مرچکے ہیں اور جن میں ضد اور ہٹ دھرمی اور رسم پرستی نے حق و باطل کا فرق سمجھنے کی کوئی صلاحیت باقی نہیں چھوڑی ہے ۔ سورة النمل حاشیہ نمبر : 98 یعنی جو تمہاری بات کے لیے صرف اپنے کان بند کرلینے پر ہی اکتفا نہیں کرتے بلکہ اس جگہ سے کترا کر نکل جاتے ہیں ، جہاں انہیں اندیشہ ہوتا ہے کہ کہیں تمہاری بات ان کے کان میں نہ پڑ جائے ۔