Surah

Information

Surah # 27 | Verses: 93 | Ruku: 7 | Sajdah: 1 | Chronological # 48 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
حَتّٰٓى اِذَا جَآءُوۡ قَالَ اَكَذَّبۡتُمۡ بِاٰيٰتِىۡ وَلَمۡ تُحِيۡطُوۡا بِهَا عِلۡمًا اَمَّاذَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ‏ ﴿84﴾
جب سب کے سب آپہنچیں گے تو اللہ تعالٰی فرمائے گا کہ تم نے میری آیتوں کو باوجودیکہ تمہیں ان کا پورا علم نہ تھا کیوں جھٹلایا؟ اور یہ بھی بتلاؤ کہ تم کیا کچھ کرتے رہے؟
حتى اذا جاءو قال اكذبتم بايتي و لم تحيطوا بها علما اما ذا كنتم تعملون
Until, when they arrive [at the place of Judgement], He will say, "Did you deny My signs while you encompassed them not in knowledge, or what [was it that] you were doing?"
Jab sab kay sab aa phonchen gay to Allah Taalaa farmaye ga kay tum ney meri aayaton ko bawajood yeh kay tumhen unn ka poora ilm na tha kiyon jhutlaya? Aur yeh bhi batlao kay tum kiya kuch kertay rahey?
یہاں تک کہ جب سب آجائیں گے تو اللہ کہے گا کہ : کیا تم نے میری آیتوں کو پوری طرح سمجھے بغیر ہی جھٹلا دیا تھا ، یا کیا کرتے رہے تھے؟
یہاں تک کہ جب سب حاضر ہولیں گے ( ف۱٤۲ ) فرمائے گا کیا تم نے میری آیتیں جھٹلائیں حالانکہ تمہارا علم ان تک نہ پہنچتا تھا ( ف۱٤۳ ) یا کیا کام کرتے تھے ( ف۱٤٤ )
یہاں تک کہ جب سب آجائیں گے تو ﴿ان کا رب ان سے﴾ پوچھے گا کہ ” تم نے میری آیات کو جھٹلا دیا حالانکہ تم نے ان کا علمی احاطہ نہ کیا تھا ؟ 102 اگر یہ نہیں تو اور تم کیا کر رہے تھے؟ ” 103
یہاں تک کہ جب وہ سب ( مقامِ حساب پر ) آپہنچیں گے تو ارشاد ہوگا کیا تم ( بغیر غور و فکر کے ) میری آیتوں کو جھٹلاتے تھے حالانکہ تم ( اپنے ناقص ) علم سے انہیں کاملاً جان بھی نہیں سکے تھے یا ( تم خود ہی بتاؤ ) اس کے علاوہ اور کیا ( سبب ) تھا جو تم ( حق کی تکذیب ) کیا کرتے تھے
سورة النمل حاشیہ نمبر : 102 یعنی تمہارے جھٹلانے کی وجہ ہرگز نہیں تھی کہ کسی علمی ذریعہ سے تحقیق کر کے تمہیں معلوم ہوگیا تھا کہ یہ آیات جھوٹی ہیں ۔ تم نے تحقیق اور غور و فکر کے بغیر بس یوں ہی ہماری آیات کو جھٹلا دیا ؟ سورة النمل حاشیہ نمبر : 103 یعنی اگر ایسا نہیں ہے تو کیا تم یہ ثابت کرسکتے ہو کہ تم نے تحقیق کے بعد ان آیات کو جھوٹا ہی پایا تھا اور تمہیں واقعی یہ علم حاصل ہوگیا تھا کہ حقیقت نفس الامری وہ نہیں ہے جو ان آیات میں بیان کی گئٰ ہے ۔