Surah

Information

Surah # 27 | Verses: 93 | Ruku: 7 | Sajdah: 1 | Chronological # 48 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
وَقُلِ الۡحَمۡدُ لِلّٰهِ سَيُرِيۡكُمۡ اٰيٰتِهٖ فَتَعۡرِفُوۡنَهَا‌ ؕ وَمَا رَبُّكَ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعۡمَلُوۡنَ‏ ﴿93﴾
کہہ دیجئے کہ تمام تعریفیں اللہ ہی کو سزاوار ہیں وہ عنقریب اپنی نشانیاں دکھائے گا جنہیں تم ( خود ) پہچان لو گے اور جو کچھ تم کرتے ہو اس سے آپ کا رب غافل نہیں ۔
و قل الحمد لله سيريكم ايته فتعرفونها و ما ربك بغافل عما تعملون
And say, "[All] praise is [due] to Allah . He will show you His signs, and you will recognize them. And your Lord is not unaware of what you do."
Keh dijiye! kay tamam tareefen Allah hi ko saza waar hain woh un-qareeb apni nishaniyan dikhaye ga jinhen tum ( khud ) pehchan lo gay aur jo kuch tum kertay ho uss say aap ka rab ghafil nahi.
اور کہہ دو کہ : تمام تعریفیں اللہ کی ہیں ، وہ تمہیں اپنی نشانیاں دکھائے گا ، پھر تم انہیں پہچان بھی لو گے ۔ ( ٣٩ ) اور تمہارا پروردگار تمہارے کاموں سے بے خبر نہیں ہے ۔
اور فرماؤ کہ سب خوبیاں اللہ کے لیے عنقریب وہ تمہیں اپنی نشانیاں دکھائے گا تو انھیں پہچان لو گے ( ف۱٦۵ ) اور اے محبوب! تمہارا رب غافل نہیں ، اے لوگو! تمہارے اعمال سے ،
ان سے کہو ، تعریف اللہ ہی کے لیے ہے ، عنقریب وہ تمہیں اپنی نشانیاں دکھا دے گا اور تم انہیں پہچان لو گے ، اور تیرا رب بے خبر نہیں ہے ان اعمال سے جو تم لوگ کر تے ہو ۔ ؏ ۷
اور آپ فرمادیجئے کہ تمام تعریفیں اللہ ہی کے لئے ہیں وہ عنقریب تمہیں اپنی نشانیاں دکھا دے گا سو تم انہیں پہچان لو گے ، اور آپ کا رب ان کاموں سے بے خبر نہیں جو تم انجام دیتے ہو