Surah

Information

Surah # 27 | Verses: 93 | Ruku: 7 | Sajdah: 1 | Chronological # 48 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
وَاَنۡ اَتۡلُوَا الۡقُرۡاٰنَ‌ۚ فَمَنِ اهۡتَدٰى فَاِنَّمَا يَهۡتَدِىۡ لِنَفۡسِهٖ‌ۚ وَمَنۡ ضَلَّ فَقُلۡ اِنَّمَاۤ اَنَا مِنَ الۡمُنۡذِرِيۡنَ‏ ﴿92﴾
اور میں قرآن کی تلاوت کرتا رہوں جو راہ راست پر آجائے وہ اپنے نفع کے لئے راہ راست پر آئے گا ۔ اور جو بہک جائے تو کہہ دیجئے! کہ میں صرف ہوشیار کرنے والوں میں سے ہوں ۔
و ان اتلوا القران فمن اهتدى فانما يهتدي لنفسه و من ضل فقل انما انا من المنذرين
And to recite the Qur'an." And whoever is guided is only guided for [the benefit of] himself; and whoever strays - say, "I am only [one] of the warners."
Aur mein quran ki tilawat kerta rahon jo raah-e-raast per aajaye woh apnay nafay kay liye raah-e-raast per aayega. Aur jo behak jaye to keh dijiye! kay mein to sirf hoshiyaar kerney walon mein say hun.
اور یہ کہ میں قرآن کی تلاوت کروں ۔ اب جو شخص ہدایت کے راستے پر آئے ، وہ اپنے ہی فائدے کے لیے راستے پر آئے گا ، اور جو گمراہی اختیار کرے ، تو کہہ دینا کہ : میں تو بس ان لوگوں میں سے ہوں جو خبردار کرتے ہیں ۔
اور یہ کہ قرآن کی تلاوت کروں ( ف۱٦۱ ) تو جس نے راہ پائی اس نے اپنے بھلے کو راہ پائی ( ف۱٦۲ ) اور جو بہکے ( ف۱٦۳ ) تو فرمادو کہ میں تو یہی ڈر سنانے والا ہوں ( ف۱٦٤ )
اور یہ قرآن پڑھ کر سناؤں ۔ ” اب جو ہدایت اختیار کرے گا وہ اپنے ہی بھلے کے لیے ہدایت اختیار کرے گا ۔ اور جو گمراہ ہو اس سے کہہ دو کہ میں تو بس خبر دار کر دینے والا ہوں ۔
نیز یہ کہ میں قرآن پڑھ کر سناتا رہوں سو جس شخص نے ہدایت قبول کی تو اس نے اپنے ہی فائدہ کے لئے راہِ راست اختیار کی ، اور جو بہکا رہا تو آپ فرما دیں کہ میں تو صِرف ڈر سنانے والوں میں سے ہوں