Surah

Information

Surah # 3 | Verses: 200 | Ruku: 20 | Sajdah: 0 | Chronological # 89 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
قُلۡ اَطِيۡعُوا اللّٰهَ وَالرَّسُوۡلَ‌‌ ۚ فَاِنۡ تَوَلَّوۡا فَاِنَّ اللّٰهَ لَا يُحِبُّ الۡكٰفِرِيۡنَ‏ ﴿32﴾
کہہ دیجئے! کہ اللہ تعالٰی اور رسول کی اطاعت کرو ، اگر یہ منہ پھیر لیں تو بیشک اللہ تعالٰی کافروں سے محبت نہیں کرتا
قل اطيعوا الله و الرسول فان تولوا فان الله لا يحب الكفرين
Say, "Obey Allah and the Messenger." But if they turn away - then indeed, Allah does not like the disbelievers.
Keh dijiye! Kay Allah Taalaa aur rasool ki ita’at kero agar yeh mun pher len to be-shak Allah Taalaa kafiron say mohabbat nahi kerta.
کہہ دو کہ اللہ اور رسول کی اطاعت کرو ، پھر بھی اگر منہ موڑو گے تو اللہ کافروں کو پسند نہیں کرتا ۔
تم فرمادو کہ حکم مانو اللہ اور رسول کا ( ف٦۵ ) پھر اگر وہ منہ پھیریں تو اللہ کو خوش نہیں آتے کافر ،
ان سے کہو کہ ’’اللہ اور رسول کی اطاعت قبول کر لو‘‘ پھر اگر وہ تمہاری یہ دعوت قبول نہ کریں ، تو یقیناً یہ ممکن نہیں ہے کہ اللہ ایسے لوگوں سے محبت کرے ، جو اس کی اور اس کے رسول کی اطاعت سے انکار کرتے ہوں ۔ 28
آپ فرما دیں کہ اﷲ اور رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی اطاعت کرو پھر اگر وہ روگردانی کریں تو اﷲ کافروں کو پسند نہیں کرتا
سورة اٰلِ عِمْرٰن حاشیہ نمبر :28 یہاں پہلی تقریر ختم ہوتی ہے ۔ اس کے مضمون ، خصوصاً جنگ بدر کی طرف جو اشارہ اس میں کیا گیا ہے ، اس کے انداز پر غور کرنے سے غالب قیاس یہی ہوتا ہے کہ اس تقریر کے نزول کا زمانہ جنگ بدر کے بعد اور جنگ احد سے پہلے کا ہے ، یعنی سن ۳ ہجری ۔ محمد بن اسحاق کی روایت سے عموماً لوگوں کو یہ غلط فہمی ہوئی ہے کہ اس سورت کی ابتدائی ۸۰ آیتیں وفد نجران کی آمد کے موقع پر سن ۹ ہجری میں نازل ہوئی تھیں ۔ لیکن اول تو اس تمہیدی تقریر کا مضمون صاف بتا رہا ہے کہ یہ اس سے بہت پہلے نازل ہوئی ہو گی ، دوسرے مقاتل بن سلیمان کی روایت میں تصریح ہے کہ وفد نجران کی آمد پر صرف وہ آیات نازل ہوئی ہیں جو حضرت یحییٰ اور حضرت عیسیٰ علیہما السلام کے بیان پر مشتمل ہیں اور جن کی تعداد ۳۰ یا اس سے کچھ زائد ہے ۔