Surah

Information

Surah # 28 | Verses: 88 | Ruku: 9 | Sajdah: 0 | Chronological # 49 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 52-55 from Madina and 85 from Juhfa at the time of the Hijra
وَقَالَتۡ لِاُخۡتِهٖ قُصِّيۡهِ‌ فَبَصُرَتۡ بِهٖ عَنۡ جُنُبٍ وَّهُمۡ لَا يَشۡعُرُوۡنَۙ‏ ﴿11﴾
موسٰی ( علیہ السلام ) کی والدہ نے اس کی بہن سے کہا کہ تو اس کے پیچھے پیچھے جا ، تو وہ اسے دور ہی دور سے دیکھتی رہی اور فرعونیو کو اس کا علم بھی نہ ہوا ۔
و قالت لاخته قصيه فبصرت به عن جنب و هم لا يشعرون
And she said to his sister, "Follow him"; so she watched him from a distance while they perceived not.
Musa ( alh-e-salam ) ki walida ney uss ki behan say kaha kay tu iss kay peechay peechay ja to woh ussay door hi door say dekhti rahi aur firaoniyon ko iss ka ilm bhi na hua.
اور انہوں نے موسیٰ کی بہن سے کہا کہ : اس بچے کا کچھ سراغ لگاؤ ۔ چنانچہ اس نے بچے کو دور سے اس طرح دیکھا کہ ان لوگوں کو پتہ نہیں چلا ۔
اور اس کی ماں نے اس کی بہن سے کہا ( ف۲٦ ) اس کے پیچھے چلی جا تو وہ اسے دور سے دیکھتی رہی اور ان کو خبر نہ تھی ( ف۲۷ )
اس نے بچے کی بہن سے کہا اس کے پیچھے پیچھے جا ۔ چنانچہ وہ الگ سے اس کو اس طرح دیکھتی رہی کہ ﴿دشمنوں کو﴾ اس کا پتہ نہ چلا ۔ 13
اور ( موسٰی علیہ السلام کی والدہ نے ) ان کی بہن سے کہا کہ ( ان کا حال معلوم کرنے کے لئے ) ان کے پیچھے جاؤ سو وہ انہیں دور سے دیکھتے رہے اور وہ لوگ ( بالکل ) بے خبر تھے
سورة القصص حاشیہ نمبر : 13 یعنی لڑکی نے اس طریقے سے ٹوکرے پر نگاہ رکھی کہ بہتے ہوئے ٹوکرے کے ساتھ ساتھ وہ اس کو دیکھتی ہوئی چلتی بھی رہی اور دشمن یہ نہ سمجھ سکے کہ اس کا کوئی تعلق اس ٹوکرے کے ساتھ ہے ، اسرائیلی روایات کے مطابق حضرت موسی کی یہ بہن اس وقت 10 ۔ 12 برس کی تھیں ۔ ان کی ذہانت کا اندازہ اس سے ہوسکتا ہے کہ انہوں نے بڑی ہوشیاری کے ساتھ بھائی کا پیچھا کیا اور یہ پتہ چلا لیا کہ وہ فرعون کے محل میں پہنچ چکا ہے ۔