Surah

Information

Surah # 2 | Verses: 286 | Ruku: 40 | Sajdah: 0 | Chronological # 87 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 281 from Mina at the time of the Last Hajj
فَاِنۡ لَّمۡ تَفۡعَلُوۡا وَلَنۡ تَفۡعَلُوۡا فَاتَّقُوۡا النَّارَ الَّتِىۡ وَقُوۡدُهَا النَّاسُ وَالۡحِجَارَةُ  ۖۚ اُعِدَّتۡ لِلۡكٰفِرِيۡنَ‏ ﴿24﴾
پس اگر تم نے نہ کیا اور تم ہرگز نہیں کر سکتے تو ( اسے سچّا مان کر ) اس آگ سے بچو جس کا ایندھن انسان اور پتھر ہیں جو کافروں کے لئے تیار کی گئی ہے ۔
فان لم تفعلوا و لن تفعلوا فاتقوا النار التي و قودها الناس و الحجارة اعدت للكفرين
But if you do not - and you will never be able to - then fear the Fire, whose fuel is men and stones, prepared for the disbelievers.
Pus agar tum ney na kiya aur tum hergiz nahi ker saktayto ( issay sacha maan ker ) uss aag say bacho jiss ka endhan insan aur pathar hain jo kafiron kay liye tayyar ki gaee hai.
پھر بھی اگر تم یہ کام نہ کرسکو اور یقینا کبھی نہیں کرسکو گے تو ڈرو اس آگ سے جس کا ایندھن انسان اور پتھر ہوں گے وہ کافروں کے لئے تیار کی گئی ہے ( ١٩ )
پھر اگر نہ لا سکو اور ہم فرمائے دیتے ہیں کہ ہرگز نہ لا سکو گے تو ڈرو اس آگ سے ، جس کا ایندھن آدمی اور پتھر ہیں ( ف ۳۹ ) تیار رکھی ہے کافروں کے لئے ۔ ( ف٤۰ )
لیکن 24 اگر تم نے ایسا نہ کیا ، اور یقینا کبھی نہیں کر سکتے ، تو ڈرو اس آگ سے جس کا ایندھن بنیں گے انسان اور پتھر 25 ، جو مہیا کی گئی ہے منکرین حق کے لیے ۔
پھر اگر تم ایسا نہ کر سکو اور ہرگز نہ کر سکو گے تو اس آگ سے بچو جس کا ایندھن آدمی ( یعنی کافر ) اور پتھر ( یعنی ان کے بت ) ہیں ، جو کافروں کے لئے تیار کی گئی ہے
سورة الْبَقَرَة حاشیہ نمبر :24 اس سے پہلے مکّے میں کئی بار یہ چیلنج دیا جا چکا تھا کہ اگر تم اس قرآن کو انسان کی تصنیف سمجھتے ہو ، تو اس کے مانند کوئی کلام تصنیف کر کے دکھاؤ ۔ اب مدینے پہنچ کر پھر اس کا اِعادہ کیا جارہا ہے ۔ ( ملاحظہ ہو سُورہٴ یونس علیہ السلام ، آیت ٤۸ و سُورہٴ ہُود ، آیت ۱۳ ۔ بنی اسرائیل ، آیت ۸۸ ۔ الطور ، آیت ۲۳ ۔ ۳٤ ) سورة الْبَقَرَة حاشیہ نمبر :25 اس میں یہ لطیف اشارہ ہے کہ وہاں صرف تم ہی دوزخ کا ایندھن نہ بنو گے ، بلکہ تمہارے وہ بُت بھی وہاں تمہارے ساتھ ہی موجود ہوں گے جنہیں تم نے اپنا معبُود و مسجُود بنا رکھا ہے ۔ اس وقت تمہیں خود ہی معلوم ہو جائے گا کہ خدائی میں یہ کتنا دخل رکھتے تھے ۔