Surah

Information

Surah # 28 | Verses: 88 | Ruku: 9 | Sajdah: 0 | Chronological # 49 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 52-55 from Madina and 85 from Juhfa at the time of the Hijra
فَسَقٰى لَهُمَا ثُمَّ تَوَلّٰٓى اِلَى الظِّلِّ فَقَالَ رَبِّ اِنِّىۡ لِمَاۤ اَنۡزَلۡتَ اِلَىَّ مِنۡ خَيۡرٍ فَقِيۡرٌ‏ ﴿24﴾
پس آپ نے خود ان جانوروں کو پانی پلا دیا پھر سائے کی طرف ہٹ آئے اور کہنے لگے اے پروردگار! تو جو کچھ بھلائی میری طرف اتارے میں اس کا محتاج ہوں ۔
فسقى لهما ثم تولى الى الظل فقال رب اني لما انزلت الي من خير فقير
So he watered [their flocks] for them; then he went back to the shade and said, "My Lord, indeed I am, for whatever good You would send down to me, in need."
Pus aap ney khud inn janwaron ko pani pila diya phir saye ki taraf hut aaye aur kehnay lagay aey perwerdigar! Tu jo kuch bhalaee meri taraf utaray mein uss ka mohtaj hun.
اس پر موسیٰ نے ان کی خاطر ان کے جانوروں کو پانی پلا دیا ، ( ١٣ ) پھر مڑ کر ایک سائے کی جگہ چلے گئے ، اور کہنے لگے : میرے پروردگار ! جو کوئی بہتری تو مجھ پر اوپر سے نازل کردے ، میں اس کا محتاج ہوں ۔ ( ١٤ )
تو موسیٰ نے ان دونوں کے جانوروں کو پانی پلا دیا پھر سایہ کی طرف پھرا ( ف٦۱ ) عرض کی اے میرے رب! میں اس کھانے کا جو تو میرے لیے اتارے محتاج ہوں ( ف٦۲ )
یہ سن کر موسی ( علیہ السلام ) نے ان کے جانوروں کو پانی پلا دیا ، پھر ایک سائے کی جگہ جا بیٹھا اور بولا ” پروردگار ، جو خیر بھی تو مجھ پر نازل کر دے میں اس کا محتاج ہوں ۔ ”
سو انہوں نے دونوں ( کے ریوڑ ) کو پانی پلا دیا پھر سایہ کی طرف پلٹ گئے اور عرض کیا: اے رب! میں ہر اس بھلائی کا جو تو میری طرف اتارے محتا ج ہوں