Surah

Information

Surah # 28 | Verses: 88 | Ruku: 9 | Sajdah: 0 | Chronological # 49 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 52-55 from Madina and 85 from Juhfa at the time of the Hijra
فَاِنۡ لَّمۡ يَسۡتَجِيۡبُوۡا لَكَ فَاعۡلَمۡ اَنَّمَا يَـتَّبِعُوۡنَ اَهۡوَآءَهُمۡ‌ ؕ وَمَنۡ اَضَلُّ مِمَّنِ اتَّبَعَ هَوٰٮهُ بِغَيۡرِ هُدًى مِّنَ اللّٰهِ‌ ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا يَهۡدِى الۡقَوۡمَ الظّٰلِمِيۡنَ‏ ﴿50﴾
پھر اگر یہ تیری نہ مانیں تو تو یقین کر لے کہ یہ صرف اپنی خواہش کی پیروی کر رہے ہیں اور اس سے بڑھ کر بہکا ہوا کون ہے؟ جو اپنی خواہش کے پیچھے پڑا ہوا ہو بغیر اللہ کی رہنمائی کے ، بیشک اللہ تعالٰی ظالم لوگوں کوہدایت نہیں دیتا ۔
فان لم يستجيبوا لك فاعلم انما يتبعون اهواءهم و من اضل ممن اتبع هوىه بغير هدى من الله ان الله لا يهدي القوم الظلمين
But if they do not respond to you - then know that they only follow their [own] desires. And who is more astray than one who follows his desire without guidance from Allah ? Indeed, Allah does not guide the wrongdoing people.
Phir agar yeh teri na maney to tu yaqeen ker lay kay yeh sirf apni khuwaish ki pairwee ker rahey hain. Aur uss say barh ker behka hua kaun hai? Jo apni khuwaish kay peechay para hua ho baghair Allah ki rehnumaee kay be-shak Allah Taalaa zalim logon ko hidayat nahi deta.
پھر اگر یہ تمہاری فرمائش پوری نہ کریں ، تو سمجھ لو کہ درحقیقت یہ لوگ اپنی خواہشات کے پیچھے چل رہے ہیں ، اور اس سے زیادہ گمراہ کون ہوگا جو اللہ کی طرف سے آئی ہوئی ہدایت کے بغیر بس اپنی خواہش کے پیچھے چلے؟ بیشک اللہ ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا ۔
پھر اگر وہ یہ تمہارا فرمانا قبول نہ کریں ( ف۱۳۰ ) تو جان لو کہ ( ف۱۳۱ ) بس وہ اپنی خواہشوں ہی کے پیچھے ہیں ، اور اس سے بڑھ کر گمراہ کون جو اپنی خواہش کی پیروی کرے اللہ کی ہدایت سے جدا ، بیشک اللہ ہدایت ہیں فرماتا ظالم لوگوں کو ،
اب اگر وہ تمہارا یہ مطالبہ پورا نہیں کرتے تو سمجھ لو کہ دراصل یہ اپنی خواہشات کے پیرو ہیں ، اور اس شخص سے بڑھ کر کون گمراہ ہوگا جو خدائی ہدایت کے بغیر بس اپنی خواہشات کی پیروی کرے؟ اللہ ایسے ظالموں کو ہرگز ہدایت نہیں بخشتا ۔ ؏۵
پھر اگر وہ آپ کا ارشاد قبول نہ کریں تو آپ جان لیں ( کہ ان کے لئے کوئی حجت باقی نہیں رہی ) وہ محض اپنی خواہشات کی پیروی کرتے ہیں ، اور اس شخص سے زیادہ گمراہ کون ہوسکتا ہے جو اللہ کی جانب سے ہدایت کو چھوڑ کر اپنی خواہش کی پیروی کرے ۔ بیشک اللہ ظالم قوم کو ہدایت نہیں فرماتا