Surah

Information

Surah # 28 | Verses: 88 | Ruku: 9 | Sajdah: 0 | Chronological # 49 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 52-55 from Madina and 85 from Juhfa at the time of the Hijra
قُلۡ فَاۡتُوۡا بِكِتٰبٍ مِّنۡ عِنۡدِ اللّٰهِ هُوَ اَهۡدٰى مِنۡهُمَاۤ اَتَّبِعۡهُ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ‏ ﴿49﴾
کہہ دے کہ اگر سچے ہو تو تم بھی اللہ کے پاس سے کوئی ایسی کتاب لے آؤ جو ان دونوں سے زیادہ ہدایت والی ہو میں اسی کی پیروی کرونگا ۔
قل فاتوا بكتب من عند الله هو اهدى منهما اتبعه ان كنتم صدقين
Say, "Then bring a scripture from Allah which is more guiding than either of them that I may follow it, if you should be truthful."
Kehdey agar sachay hoto tum bhi Allah kay pass say aisi kitab ley aao jo inn dono say ziyada hidayat wali ho mein ussi ki pairwee keroon ga.
۔ ( ان سے ) کہو : اچھا اگر تم سچے ہو تو اللہ کے پاس سے کوئی کتاب اور ایسی کتاب لے آؤ جو ان دونوں سے زیادہ ہدایت پر مشتمل ہو ، میں اس کی اتباع کرلوں گا ۔
تم فرماؤ تو اللہ کے پاس سے کوئی کتاب لے آؤ جو ان دونوں کتابوں سے زیادہ ہدایت کی ہو ( ف۱۲۸ ) میں اس کی پیروی کروں گا اگر تم سچے ہو ( ف۱۲۹ )
﴿اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ﴾ ان سے کہو ” اچھا ، تو لاؤ اللہ کی طرف سے کوئی کتاب جو ان دونوں سے زیادہ ہدایت بخشنے والی ہو اگر تم سچے ہو ، میں اسی کی پیروی اختیار کروں گا ۔ ” 70
آپ فرما دیں کہ تم اللہ کے حضور سے کوئی ( اور ) کتاب لے آؤ جو ان دونوں سے زیادہ ہدایت والی ہو ( تو ) میں اس کی پیروی کروں گا اگر تم ( اپنے الزامات میں ) سچے ہو
سورة القصص حاشیہ نمبر : 70 یعنی مجھے تو ہدایت کی پیروی کرنی ہے ، بشرطیکہ وہ کسی کی من گھڑت نہ ہو ، بلکہ خدا کی طرف سے حقیقی ہدایت ہو ، اگر تمہارے پاس کوئی کتاب اللہ موجود ہے جو قرآن اور توراۃ سے بہتر رہنمائی کرتی ہو تو اسے تم نے چھپا کیوں رکھا ہے؟ اسے سامنے لاؤ میں بلا تامل اس کی پیروی قبول کرلوں گا ۔