Surah

Information

Surah # 28 | Verses: 88 | Ruku: 9 | Sajdah: 0 | Chronological # 49 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 52-55 from Madina and 85 from Juhfa at the time of the Hijra
وَاِذَا سَمِعُوا اللَّغۡوَ اَعۡرَضُوۡا عَنۡهُ وَقَالُوۡا لَنَاۤ اَعۡمَالُنَا وَلَـكُمۡ اَعۡمَالُـكُمۡ سَلٰمٌ عَلَيۡكُمۡ لَا نَبۡتَغِى الۡجٰهِلِيۡنَ‏ ﴿55﴾
اور جب بیہودہ بات کان میں پڑتی ہے تو اس سے کنارہ کر لیتے ہیں اور کہہ دیتے ہیں کہ ہمارے اعما ل ہمارے لئے اور تمہارے عمل تمہارے لئے ، تم پر سلام ہو ہم جاہلوں سے ( الجھنا ) نہیں چاہتے ۔
و اذا سمعوا اللغو اعرضوا عنه و قالوا لنا اعمالنا و لكم اعمالكم سلم عليكم لا نبتغي الجهلين
And when they hear ill speech, they turn away from it and say, "For us are our deeds, and for you are your deeds. Peace will be upon you; we seek not the ignorant."
Aur jab bey huda baat kaan mein parti hai to uss say kinara ker letay hain aur keh detay hain kay humaray amal humaray liye aur tumharay amal tumharay liye tum per salam ho hum jahilon say ( ulajhna ) nahi chahatay.
اور جب وہ کوئی بے ہودہ بات سنتے ہیں تو اسے ٹال جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ : ہمارے لیے ہمارے اعمال ہیں ، اور تمہارے لیے تمہارے اعمال ۔ ہم تمہیں سلام کرتے ہیں ، ( ٣٢ ) ہم نادان لوگوں سے الجھنا نہیں چاہتے ۔
اور جب بیہودہ بات سنتے ہیں اس سے تغافل کرتے ہیں ( ف۱۳۹ ) اور کہتے ہیں ہمارے لیے ہمارے عمل اور تمہارے لیے تمہارے عمل ، بس تم پر سلام ( ف۱٤۰ ) ہم جاہلوں کے غرضی ( چاہنے والے ) نہیں ( ف۱٤۱ )
اور جب انہوں نے بے ہودہ بات سنی 78 تو یہ کہہ کر اس سے کنارہ کش ہوگئے کہ ” ہمارے اعمال ہمارے لیے اور تمہارے اعمال تمہارے لیے ، تم کو سلام ہے ، ہم جاہلوں کا سا طریقہ اختیار کرنا نہیں چاہتے ۔ ”
اورجب وہ کوئی بیہودہ بات سنتے ہیں تو اس سے منہ پھیر لیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہمارے لئے ہمارے اعمال ہیں اور تمہارے لئے تمہارے اعمال ، تم پر سلامتی ہو ہم جاہلوں ( کے فکر و عمل ) کو ( اپنانا ) نہیں چاہتے ( گویا ان کی برائی کے عوض ہم اپنی اچھائی کیوں چھوڑیں )
سورة القصص حاشیہ نمبر : 78 اشارہ ہے اس بیہودہ بات کی طرف جو ابو جہل اور اس کے ساتھیوں نے حبشی عیسائیوں کے اس وفد سے کی تھی ، جس کا ذکر اوپر حاشیہ حاشیہ نمبر 72 میں گزر چکا ہے ۔