Surah

Information

Surah # 28 | Verses: 88 | Ruku: 9 | Sajdah: 0 | Chronological # 49 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 52-55 from Madina and 85 from Juhfa at the time of the Hijra
وَقِيۡلَ ادۡعُوۡا شُرَكَآءَكُمۡ فَدَعَوۡهُمۡ فَلَمۡ يَسۡتَجِيۡبُوۡا لَهُمۡ وَرَاَوُا الۡعَذَابَ‌ۚ لَوۡ اَنَّهُمۡ كَانُوۡا يَهۡتَدُوۡنَ‏ ﴿64﴾
کہا جائے گا کہ اپنے شریکوں کو بلاؤ وہ بلائیں گے لیکن انہیں وہ جواب تک نہ دیں گے اور سب عذاب دیکھ لیں گے کاش یہ لوگ ہدایت پا لیتے ۔
و قيل ادعوا شركاءكم فدعوهم فلم يستجيبوا لهم و راوا العذاب لو انهم كانوا يهتدون
And it will be said, "Invoke your 'partners' " and they will invoke them; but they will not respond to them, and they will see the punishment. If only they had followed guidance!
Kaha jayega apnay shareekon ko bulao woh bulayen gay lekin woh jawab tak na den gay aur sab azab dekh len gay kaash yeh log hidayat paa letay.
اور ( ان کافروں سے ) کہا جائے گا کہ : پکارو ان کو جنہیں تم نے اللہ کا شریک بنا رکھا تھا ۔ چنانچہ وہ ان کو پکاریں گے مگر وہ ان کو جواب نہیں دیں گے ، اور یہ عذاب آنکھوں سے دیکھ لیں گے ۔ کاش یہ ایسے ہوتے کہ ہدایت کو قبول کرلیتے ۔
اور ان سے فرمایا جائے گا اپنے شریکوں کو پکارو ( ف۱٦٤ ) تو وہ پکاریں گے تو وہ ان کی نہ سنیں گے اور دیکھیں گے عذاب ، کیا اچھا ہوتا اگر وہ راہ پاتے ( ف۱٦۵ )
پھر ان سے کہا جائے گا کہ پکارو اب اپنے ٹھہرائے ہوئے شریکوں کو ۔ 89 یہ انہیں پکاریں گے مگر وہ ان کو کوئی جواب نہ دیں گے ۔ اور یہ لوگ عذاب دیکھ لیں گے ۔ کاش یہ ہدایت اختیار کرنے والے ہوتے ۔
اور ( ان سے ) کہا جائے گا: تم اپنے ( خود ساختہ ) شریکوں کو بلاؤ ، سو وہ انہیں پکاریں گے پس وہ ( شریک ) انہیں کوئی جواب نہ دیں گے اور وہ لوگ عذاب کو دیکھ لیں گے ، کاش! وہ ( دنیا میں ) راہِ ہدایت پا چکے ہوتے
سورة القصص حاشیہ نمبر : 89 یعنی انہیں مدد کے لیے پکارو ۔ دنیا میں تو تم نے ان پر بھروسا کر کے ہماری بات رد کی تھی ۔ اب یہاں ان سے کہو کہ آئیں اور تمہاری مدد کریں اور تمہیں عذاب سے بچائیں ۔