Surah

Information

Surah # 28 | Verses: 88 | Ruku: 9 | Sajdah: 0 | Chronological # 49 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 52-55 from Madina and 85 from Juhfa at the time of the Hijra
وَيَوۡمَ يُنَادِيۡهِمۡ فَيَـقُوۡلُ اَيۡنَ شُرَكَآءِىَ الَّذِيۡنَ كُنۡتُمۡ تَزۡعُمُوۡنَ‏ ﴿74﴾
اور جس دن انہیں پکار کر اللہ تعالٰی فرمائے گا کہ جنہیں تم میرے شریک خیال کرتے تھے وہ کہاں ہیں؟
و يوم يناديهم فيقول اين شركاءي الذين كنتم تزعمون
And [warn of] the Day He will call them and say, "Where are my 'partners' which you used to claim?"
Aur jiss din unhen pukar ker Allah Taalaa farmaye ga jinhen tum meray shareek khayal kertay thay woh kahan hain?
اور وہ دن ( نہ بھولو ) جب وہ ان ( مشرکوں ) کو پکارے گا ، اور کہے گا کہ : کہاں ہیں ( خدائی میں ) میرے وہ شریک جن کا تم دعوی کیا کرتے تھے ؟
اور جس دن انھیں ندا کرتے گا تو فرمائے گا ، کہاں ہیں؟ میرے وہ شریک جو تم بکتے تھے ،
﴿یاد رکھیں یہ لوگ﴾ وہ دن جبکہ وہ انہیں پکارے گا پھر پوچھے گا ” کہاں ہیں میرے وہ شریک جن کا تم گمان رکھتےتھے؟ ”
اور جس دن وہ انہیں پکارے گا تو ارشاد فرمائے گا کہ میرے وہ شریک کہاں ہیں جنہیں تم ( معبود ) خیال کرتے تھے
افترا بندی چھوڑ دو مشرکوں کو دوسری دفعہ ڈانٹ دکھائی جائے گی اور فرمایا جائے گا کہ دنیا میں جنہیں میرا شریک ٹھہرا رہے تھے وہ آج کہاں ہیں؟ ہر امت میں سے ایک گواہ یعنی اس امت کا پیغمبر ممتاز کرلیا جائے گا ۔ مشرکوں سے کہا جائے گا اپنے شرک کی کوئی دلیل پیش کرو ۔ اس وقت یہ یقین کرلیں گے کہ فی الواقع عبادتوں کے لائق اللہ کے سوا اور کوئی نہیں ۔ کوئی جواب نہ دے سکیں گے حیران رہ جائیں گے اور تمام افترا بھول جائیں گے ۔