Surah

Information

Surah # 28 | Verses: 88 | Ruku: 9 | Sajdah: 0 | Chronological # 49 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 52-55 from Madina and 85 from Juhfa at the time of the Hijra
وَلَا تَدۡعُ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ‌ۘ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ‌ كُلُّ شَىۡءٍ هَالِكٌ اِلَّا وَجۡهَهٗ‌ؕ لَـهُ الۡحُكۡمُ وَاِلَيۡهِ تُرۡجَعُوۡنَ‏ ﴿88﴾
اللہ تعالٰی کے ساتھ کسی اور کو معبود نہ پکارنا بجز اللہ تعالٰی کے کوئی اور معبود نہیں ، ہرچیز فنا ہونے والی ہے مگر اسی کا منہ ( اور ذات ) اسی کے لئے فرمانروائی ہے اور تم اسی کی طرف لو ٹائے جاؤ گے ۔
و لا تدع مع الله الها اخر لا اله الا هو كل شيء هالك الا وجهه له الحكم و اليه ترجعون
And do not invoke with Allah another deity. There is no deity except Him. Everything will be destroyed except His Face. His is the judgement, and to Him you will be returned.
Allah Taalaa kay sath kissi aur mabood ko na pukarna ba-juz Allah Taalaa kay koi aur mabood nahi her cheez fana honey wali hai magar ussi ka mun. ( aur zaat ) ussi kay liye farmanrawaee hai aur tum ussi ki taraf lotaye jaogay.
اور اللہ کے ساتھ کسی اور کو معبود نہ پکارو ، اس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے ۔ ہر چیز فنا ہونے والی ہے ، سوائے اس ذات کے ، حکومت اسی کی ہے اور اسی کی طرف تمہیں لوٹایا جائے گا ۔
اور اللہ کے ساتھ دوسرے خدا کو نہ پوج اس کے سوا کوئی خدا نہیں ہر چیز فانی ہے ، سوا اس کی ذات کے ، اسی کا حکم ہے اور اسی کی طرف پھر جاؤ گے ،
اور اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو نہ پکارو ۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے ۔ ہر چیز ہلاک ہونے والی ہے سوائے اس کی ذات کے ۔ فرماں روائی اسی کی ہے 112 اور اسی کی طرف تم سب پلٹائے جانے والے ہو ۔ ؏۹
اور تم اللہ کے ساتھ کسی دوسرے ( خود ساختہ ) معبود کو نہ پوجا کرو ، اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ، اس کی ذات کے سوا ہر چیز فانی ہے ، حکم اسی کا ہے اور تم ( سب ) اسی کی طرف لوٹائے جاؤ گے
سورة القصص حاشیہ نمبر : 112 یہ مطلب بھی ہوسکتا ہے کہ فرمانروائی اسی کے لیے ہے ، یعنی اس کا حق رکھتا ہے ۔