Surah

Information

Surah # 28 | Verses: 88 | Ruku: 9 | Sajdah: 0 | Chronological # 49 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 52-55 from Madina and 85 from Juhfa at the time of the Hijra
وَلَا يَصُدُّنَّكَ عَنۡ اٰيٰتِ اللّٰهِ بَعۡدَ اِذۡ اُنۡزِلَتۡ اِلَيۡكَ‌ وَادۡعُ اِلٰى رَبِّكَ‌ وَلَا تَكُوۡنَنَّ مِنَ الۡمُشۡرِكِيۡنَ‌ۚ‏ ﴿87﴾
خیال رکھئے کہ یہ کفار آپ کو اللہ تعالٰی کی آیتوں کی تبلیغ سے روک نہ دیں اس کے بعد کہ یہ آپ کی جانب اتاری گئیں ، تو اپنے رب کی طرف بلاتے رہیں اور شرک کرنے والوں میں سے نہ ہوں ۔
و لا يصدنك عن ايت الله بعد اذ انزلت اليك و ادع الى ربك و لا تكونن من المشركين
And never let them avert you from the verses of Allah after they have been revealed to you. And invite [people] to your Lord. And never be of those who associate others with Allah .
Khayal rakhiye kay yeh kufaar aap ko Allah Taalaa ki aayaton ki tableegh say rok na den iss kay baad kay yeh aap ki janib utari gaeen to apnay rab ki taraf bulatay rahen aur shirk kerney walon mein say na hon.
اور جب اللہ کی آیتیں تم پر نازل کردی گئی ہیں تو اس کے بعد یہ لوگ تمہیں ہرگز ان ( پر عمل کرنے ) سے روکنے نہ پائیں ۔ اور تم اپنے رب کی طرف لوگوں کو دعوت دیتے رہو ، اور ہرگز ان مشرکین میں شامل نہ ہونا ۔
اور ہرگز وہ تمہیں اللہ کی آیتوں سے نہ روکیں بعد اس کے کہ وہ تمہاری طرف اتاری گئیں ( ف۲۱۹ ) اور اپنے رب کی طرف بلاؤ ( ف۲۲۰ ) اور ہرگز شرک والوں میں سے نہ ہونا ( ف۲۲۱ )
اور ایسا کبھی نہ ہونے پائے کہ اللہ کی آیات جب تم پر نازل ہوں تو کفار تمہیں ان سے باز رکھیں ۔ 111 اپنے رب کی طرف دعوت دو اور ہرگز مشرکوں میں شامل نہ ہو
اور وہ ( کفار ) تمہیں ہرگز اللہ کی آیتوں ( کی تعمیل و تبلیغ ) سے باز نہ رکھیں اس کے بعد کہ وہ تمہاری طرف اتاری جا چکی ہیں اور تم ( لوگوں کو ) اپنے رب کی طرف بلاتے رہو اور مشرکوں میں سے ہرگز نہ ہونا
سورة القصص حاشیہ نمبر : 111 یعنی ان کی تبلیغ و اشاعت سے اور ان کے مطابق عمل کرنے سے ۔