Surah

Information

Surah # 29 | Verses: 69 | Ruku: 7 | Sajdah: 0 | Chronological # 85 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 1-11, from Madina
اَٮِٕنَّكُمۡ لَـتَاۡتُوۡنَ الرِّجَالَ وَتَقۡطَعُوۡنَ السَّبِيۡلَ ۙ وَتَاۡ تُوۡنَ فِىۡ نَادِيۡكُمُ الۡمُنۡكَرَ ‌ؕ فَمَا كَانَ جَوَابَ قَوۡمِهٖۤ اِلَّاۤ اَنۡ قَالُوا ائۡتِنَا بِعَذَابِ اللّٰهِ اِنۡ كُنۡتَ مِنَ الصّٰدِقِيۡنَ‏ ﴿29﴾
کیا تم مردوں کے پاس بد فعلی کے لئے آتے ہو اور راستے بند کرتے ہو اور اپنی عام مجلسوں میں بے حیائیوں کا کام کرتے ہو ؟ اس کے جواب میں اس کی قوم نے بجز اس کے اور کچھ نہیں کہا کہ بس جا اگر سچا ہے تو ہمارے پاس اللہ تعالٰی کا عذاب لے آ ۔
اىنكم لتاتون الرجال و تقطعون السبيل و تاتون في ناديكم المنكر فما كان جواب قومه الا ان قالوا اتنا بعذاب الله ان كنت من الصدقين
Indeed, you approach men and obstruct the road and commit in your meetings [every] evil." And the answer of his people was not but they said, "Bring us the punishment of Allah , if you should be of the truthful."
Kiya tum mardon kay pass bad faylee kay liye aatay ho aur raastay band kertay ho aur apni aam majlison mein bey hayaeeyon ka kaam kertay ho? Iss kay jawab mein uss ki qom ney ba-juz iss kay aur kuch nahi kaha kay bus jaa agar sacha hai to humaray pass Allah ka azab ley aa.
کیا تم مردوں کے پاس جاتے ہو ( ١٣ ) اور راستوں میں ڈاکے ڈالتے ہو ، اور اپنی بھری مجلس میں بدی کا ارتکاب کرتے ہو؟ پھر ان کی قوم کے لوگوں کے پاس اس کے سوا کوئی جواب نہیں تھا کہ انہوں نے کہا : لے آؤ ہم پر اللہ کا عذاب اگر تم سچے ہو ۔
کیا تم مردوں سے بدفعلی کرتے ہو اور راہ مارتے ہو ( ف۷۱ ) اور اپنی مجلس میں بری بات کرتے ہو ( ف۷۲ ) تو اس کی قوم کا کچھ جواب نہ ہوا مگر یہ کہ بولے ہم پر اللہ کا عذاب لاؤ اگر تم سچے ہو ( ف۷۳ )
کیا تمہارا حال یہ ہے کہ مردوں کے پاس جاتے ہو ، 51 اور رہزنی کرتے ہو اور اپنی مجلسوں میں برے کام کرتے ہو؟ 52” پھر کوئی جواب اس کی قوم کے پاس اس کے سوا نہ تھا کہ انہوں نے کہا ” لے آ اللہ کا عذاب اگر تو سچا ہے ۔
کیا تم ( شہوت رانی کے لئے ) مَردوں کے پاس جاتے ہو اور ڈاکہ زنی کرتے ہو اور اپنی ( بھری ) مجلس میں ناپسندیدہ کام کرتے ہو ، تو ان کی قوم کا جواب ( بھی ) اس کے سوا کچھ نہ تھا کہ کہنے لگے: تم ہم پر اللہ کا عذاب لے آؤ اگر تم سچے ہو
سورة العنکبوت حاشیہ نمبر : 51 یعنی ان سے شہوت رانی کرتے ہو ، جیسا کہ سورہ اعراف میں ہے: اِنَّكُمْ لَتَاْتُوْنَ الرِّجَالَ شَهْوَةً مِّنْ دُوْنِ النِّسَاۗءِ ۔ ( آیت 81 ) تم خواہش نفس پوری کرنے کے لیے عورتوں کو چھوڑ کر مردوں کے پاس جاتے ہو ۔ سورة العنکبوت حاشیہ نمبر : 52 یعنی یہ فحش کام چھپ کر بھی نہیں کرتے بلکہ علانیہ اپنی مجلسوں میں ایک دوسرے کے سامنے اس کا ارتکاب کرتے ہو ۔ یہی بات سورہ نمل میں فرمائی ہے: اَتَاْتُوْنَ الْفَاحِشَةَ وَاَنْتُمْ تُبْصِرُوْنَ ۔ ( آیت 54 ) کیا تم ایسے بگڑ گئے ہو کہ دیکھنے والی آنکھوں کے سامنے فحش کاری کرتے ہو ۔