Surah

Information

Surah # 29 | Verses: 69 | Ruku: 7 | Sajdah: 0 | Chronological # 85 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 1-11, from Madina
كُلُّ نَفۡسٍ ذَآٮِٕقَةُ الۡمَوۡتِ ثُمَّ اِلَيۡنَا تُرۡجَعُوۡنَ‏ ﴿57﴾
ہر جاندار موت کا مزہ چکھنے والا ہے اور تم سب ہماری ہی طرف لوٹائے جاؤ گے ۔
كل نفس ذاىقة الموت ثم الينا ترجعون
Every soul will taste death. Then to Us will you be returned.
her jaandaar maut ka maza chakhney wala hai aur tum sab humari hi taraf lotaye jaogay.
ہر متنفس کو مت کا ذائقہ چکھنا ہے ، پھر ہماری ہی طرف تم سب کو واپس لایا جائے گا ۔ ( ٣١ )
ہر جان کو موت کا مزہ چکھنا ہے ( ف۱۳۷ ) پھر ہماری ہی طرف پھروگے ( ف۱۳۸ )
ہر متنفس کو موت کا مزا چکھنا ہے ، پھر تم سب ہماری طرف ہی پلٹا کر لائے جاؤ گے ۔ 95
ہر جان موت کا مزہ چکھنے والی ہے ، پھر تم ہماری ہی طرف لوٹائے جاؤ گے
سورة العنکبوت حاشیہ نمبر : 95 یعنی جان کی فکر نہ کرو ۔ یہ تو کبھی نہ کبھی جانی ہی ہے ۔ ہمیشہ رہنے کے لیے تو کوئی بھی دنیا میں نہیں آیا ہے ۔ لہذا تمہارے لیے فکر کے لائق مسئلہ یہ نہیں ہے کہ اس دنیا میں جان کیسے بچائی جائے ۔ بلکہ اصل لائق فکر مسئلہ یہ ہے کہ ایمان کیسے بچایا جائے اور خدا پرستی کے تقاضے کس طرح پورے کیے جائیں ۔ آخر کار تمہیں پلٹ کر ہماری طرف ہی آنا ہے ۔ اگر دنیا میں جان بچانے کے لیے ایمان کھو کر آئے تو اس کا نتیجہ کچھ اور ہوگا اور ایمان بچانے کے لیے جان کھو آئے تو اس کا انجام کچھ دوسرا ہوگا ۔ پس فکر جو کچھ بھی کرنی ہے اس بات کی کرو کہ ہماری طرف جب پلٹو گے تو کیا لے کر پلٹو گے ، جان پر قربان کیا ہوا ایمان؟ یا ایمان پر قربان کی ہوئی جان؟