Surah

Information

Surah # 29 | Verses: 69 | Ruku: 7 | Sajdah: 0 | Chronological # 85 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 1-11, from Madina
الَّذِيۡنَ صَبَرُوۡا وَعَلٰى رَبِّهِمۡ يَتَوَكَّلُوۡنَ‏ ﴿59﴾
وہ جنہوں نے صبر کیا اور اپنے رب تعالٰی پر بھروسہ رکھتے ہیں ۔
الذين صبروا و على ربهم يتوكلون
Who have been patient and upon their Lord rely.
Woh jinhon ney sabar kiya aur apnay rab taalaa per bharosa rakhtay hain.
جنہوں نے صبر سے کام لیا ، اور جو اپنے پروردگار پر بھروسہ کرتے ہیں ۔
وہ جنہوں نے صبر کیا ( ف۱٤۰ ) اور اپنے رب ہی پر بھروسہ رکھتے ہیں ( ف۱٤۱ )
ان لوگوں کے لیے جنہوں نے صبر کیا ہے 97 اور جو اپنے رب پر بھروسہ کرتے ہیں ۔ 98
۔ ( یہ وہ لوگ ہیں ) جنہوں نے صبر کیا اور اپنے رب پر ہی توکّل کرتے رہے
سورة العنکبوت حاشیہ نمبر : 97 یعنی جو ہر طرح کی مشکلات اور مصائب اور نقصانات اور اذیتوں کے مقابلے میں ایمان پر قائم رہے ہیں ۔ جنہوں نے ایمان لانے کے خطرات کو اپنی جان پر جھیلا ہے اور منہ نہیں موڑا ہے ۔ ترک ایمان کے فائدوں اور منفعتوں کو اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے اور ان کی طرف ذرہ برابر التفات نہیں کیا ہے ۔ کفار و فساق کو اپنے سامنے پھولتے دیکھا ہے اور ان کی دولت و حشمت پر ایک نگاہ غلط انداز بھی نہیں ڈالی ہے ۔ سورة العنکبوت حاشیہ نمبر : 98 یعنی جنہوں نے بھروسہ اپنی جائدادوں اور اپنے کاروبار اپنے کنبے قبیلے پر نہیں بلکہ اپنے رب پر کیا ۔ جو اسباب دنیوی سے قطع نظر کر کے محض اپنے رب کے بھروسے پر ایمان کی خاطر ہر خطرہ سہنے اور ہر طاقت سے ٹکرا جانے کے لیے تیار ہوگئے ، اور وقت آیا تو گھر بار چھوڑ کر نکل کھڑے ہوئے ۔ جنہوں نے اپنے رب پر یہ اعتماد کیا کہ ایمان اور نیکی پر قائم رہنے کا اجر اس کے ہاں کبھی ضائع نہ ہوگا اور یقین رکھا کہ وہ اپنے مومن و صالح بندوں کی اس دنیا میں بھی دستگیری فرمائے گا اور آخرت میں بھی ان کے عمل کا بہترین بدلہ دے گا ۔