Surah

Information

Surah # 29 | Verses: 69 | Ruku: 7 | Sajdah: 0 | Chronological # 85 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 1-11, from Madina
وَالَّذِيۡنَ جَاهَدُوۡا فِيۡنَا لَنَهۡدِيَنَّهُمۡ سُبُلَنَا ‌ؕ وَاِنَّ اللّٰهَ لَمَعَ الۡمُحۡسِنِيۡنَ‏ ﴿69﴾
اور جو لوگ ہماری راہ میں مشقتیں برداشت کرتے ہیں ہم انہیں اپنی راہیں ضرور دکھا دیں گے یقیناً اللہ تعا لٰی نیکوکاروں کا ساتھی ہے ۔
و الذين جاهدوا فينا لنهدينهم سبلنا و ان الله لمع المحسنين
And those who strive for Us - We will surely guide them to Our ways. And indeed, Allah is with the doers of good.
Aur jo log humari raah mein mushaqqaten bardasht kertay hain hum unhen apni rahen zaroor dikha den gay. Yaqeenan Allah Taalaa neko kaaron ka sathi hai.
اور جن لوگوں نے ہماری خاطر کوشش کی ہے ، ہم انہیں ضرور بالضرور اپنے راستوں پر پہنچائیں گے ، ( ٣٨ ) اور یقینا اللہ نیکی کرنے والوں کے ساتھ ہے ۔
اور جنہوں نے ہماری راہ میں کوشش کی ضرور ہم انھیں اپنے راستے دکھا دیں گے ( ف۱٦۸ ) اور بیشک اللہ نیکوں کے ساتھ ہے ( ف۱٦۹ )
جو لوگ ہماری خاطر مجاہدہ کریں گے انہیں ہم اپنے راستے دکھائیں گے ، 107 اور یقینا اللہ نیکو کاروں ہی کے ساتھ ہے ۔ ؏ ۷
اور جو لوگ ہمارے حق میں جہاد ( اور مجاہدہ ) کرتے ہیں تو ہم یقیناً انہیں اپنی ( طرف سَیر اور وصول کی ) راہیں دکھا دیتے ہیں ، اور بیشک اﷲ صاحبانِ احسان کو اپنی معیّت سے نوازتا ہے
سورة العنکبوت حاشیہ نمبر : 107 مجاہدہ کی تشریح اسی سورہ عنکبوت کے حاشیہ نمبر 8 میں گزر چکی ہے ۔ وہاں یہ فرمایا گیا تھا کہ جو شخص مجاہدہ کرے گا وہ اپنی ہی بھلائی کے لیے کرے گا ( آیت 6 ) یہاں یہ اطمینان دلایا جارہا ہے کہ جو لوگ اللہ کی راہ میں اخلاص کے ساتھ دنیا بھر سے کش مکش کا خطرہ مول لے لیتے ہیں انہیں اللہ تعالی ان کے حال پر نہیں چھوڑ دیتا ۔ بلکہ وہ ان کی دستگیری و رہنمائی فرماتا ہے اور اپنی طرف آنے کی راہیں ان کے لیے کھول دیتا ہے ۔ وہ قدم قدم پر انہیں بتاتا ہے کہ ہماری خوشنودی تم کس طرح حاصل کرسکتے ہو ۔ ہر ہر موڑ پر انہیں روشنی دکھاتا ہے کہ راہ راست کدھر ہے اور غلط راستے کون سے ہیں ۔ جتنی نیک نیتی اور خیر طلبی ان میں ہوتی ہے اتنی ہی اللہ کی مدد اور توفیق اور ہدایت بھی ان کے ساتھ رہتی ہے ۔