Surah

Information

Surah # 29 | Verses: 69 | Ruku: 7 | Sajdah: 0 | Chronological # 85 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 1-11, from Madina
وَمَنۡ اَظۡلَمُ مِمَّنِ افۡتَرٰى عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا اَوۡ كَذَّبَ بِالۡحَـقِّ لَـمَّا جَآءَهٗ‌ؕ اَلَيۡسَ فِىۡ جَهَـنَّمَ مَثۡوًى لِّلۡكٰفِرِيۡنَ‏ ﴿68﴾
اور اس سے بڑا ظالم کون ہوگا؟ جو اللہ تعالٰی پر جھوٹ باندھے یا جب حق اس کے پاس آجائے وہ اسے جھٹلائے ، کیا ایسے کافروں کا ٹھکانا جہنم میں نہ ہوگا؟
و من اظلم ممن افترى على الله كذبا او كذب بالحق لما جاءه اليس في جهنم مثوى للكفرين
And who is more unjust than one who invents a lie about Allah or denies the truth when it has come to him? Is there not in Hell a [sufficient] residence for the disbelievers?
Aur uss say bara zalim kaun hoga? Jo Allah Taalaa per jhoot bandhay ya jab haq uss kay pass aajaye woh ussay jhutlaye kiya aisay kafiron ka thikana jahannum mein na hoga?
اور اس شخص سے بڑا ظالم کون ہوگا جو اللہ پر بہتان باندھے ، یا جب اس کے پاس حق کی بات پہنچے تو وہ اسے جھٹلائے؟ کیا جہنم میں ( ایسے ) کافروں کا ٹھکانا نہیں ہوگا؟
اور اس سے بڑھ کر ظالم کون جو اللہ پر جھوٹ باندھے ( ف۱٦۵ ) یا حق کو جھٹلائے ( ف۱٦٦ ) جب وہ اس کے پاس آئے ، کیا جہنم میں کافروں کا ٹھکانا نہیں ( ف۱٦۷ )
اس شخص سے بڑا ظالم کون ہوگا جو اللہ پر جھوٹ باندھے یا حق کو جھٹلائے جب کہ وہ اس کے سامنے آچکا ہو؟106 کیا ایسے کافروں کا ٹھکانہ جہنم ہی نہیں ہے؟
اور اس شخص سے بڑھ کر ظالم کون ہو سکتا ہے جو اﷲ پر جھوٹا بہتان باندھے یا حق کو جھٹلا دے جب وہ اس کے پاس آپہنچے ۔ کیا دوزخ میں کافروں کے لئے ٹھکانہ ( مقرر ) نہیں ہے
سورة العنکبوت حاشیہ نمبر : 106 یعنی نبی نے دعوائے رسالت کیا ہے اور تم نے اسے جھٹلا دیا ہے ۔ اب معاملہ دو حال سے خالی نہیں ۔ اگر نبی نے اللہ کا نام لے کر جھوٹا دعوی کیا ہے تو اس سے بڑا ظالم کوئی نہیں ۔ اور اگر تم نے سچے نبی کی تکذیب کی ہے تو پھر تم سے بڑا ظالم کوئی نہیں ۔