Surah

Information

Surah # 30 | Verses: 60 | Ruku: 6 | Sajdah: 0 | Chronological # 84 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 17, from Madina
يَعۡلَمُوۡنَ ظَاهِرًا مِّنَ الۡحَيٰوةِ الدُّنۡيَا‌ۖۚ وَهُمۡ عَنِ الۡاٰخِرَةِ هُمۡ غٰفِلُوۡنَ‏ ﴿7﴾
وہ تو ( صرف ) دنیاوی زندگی کے ظاہر کو ( ہی ) جانتے ہیں اور آخرت سے بالکل ہی بے خبر ہیں ۔
يعلمون ظاهرا من الحيوة الدنيا و هم عن الاخرة هم غفلون
They know what is apparent of the worldly life, but they, of the Hereafter, are unaware.
Woh to ( sirf ) duniyawi zindagi kay zahir ko ( hi ) jantay hain aur aakhirat say to bilkul hi bay khabar hain.
وہ دنیوی زندگی کے صرف ظاہری رخ کو جانتے ہیں ، اور آخرت کے بارے میں ان کا حال یہ ہے کہ وہ اس سے بالکل غافل ہیں ۔
جانتے ہیں آنکھوں کے سامنے کی دنیوی زندگی ( ف۱۰ ) اور وہ آخرت سے پورے بےخبر ہیں ،
لوگ دنیا کی زندگی کا بس ظاہری پہلو جانتے ہیں اور آخرت سے وہ خود ہی غافل ہیں ۔ 4
وہ ( تو ) دنیا کی ظاہری زندگی کو ( ہی ) جانتے ہیں اور وہ لوگ آخرت ( کی حقیقی زندگی ) سے غافل و بے خبر ہیں
سورة الروم حاشیہ نمبر : 4 یعنی اگرچہ آخرت پر دلالت کرنے و الے آثار و شواہد کثرت سے موجود ہیں اور اس سے غفلت کی کوئی معقول وجہ نہیں ہے ، لیکن یہ لوگ اس سے خود ہی غفلت برت رہے ہیں ۔ دوسرے الفاظ میں یہ یہ ان کی اپنی کوتاہی ہے کہ دنیوی زندگی کے اس ظاہری پردے پر نگاہ جما کر بیٹھ گئے ہیں اور اس کے پیچھے جو کچھ آنے والا ہے اس سے بالکل بے خبر ہیں ، ورنہ خدا کی طرف سے ان کو خبردار کرنے میں کوئی کوتاہی نہیں ہوئی ہے ۔