Surah

Information

Surah # 3 | Verses: 200 | Ruku: 20 | Sajdah: 0 | Chronological # 89 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
وَرَسُوۡلًا اِلٰى بَنِىۡۤ اِسۡرٰٓءِيۡلَ ۙ اَنِّىۡ قَدۡ جِئۡتُكُمۡ بِاٰيَةٍ مِّنۡ رَّبِّكُمۡ ۙۚ اَنِّىۡۤ  اَخۡلُقُ لَـكُمۡ مِّنَ الطِّيۡنِ كَهَیْـــَٔةِ الطَّيۡرِ فَاَنۡفُخُ فِيۡهِ فَيَكُوۡنُ طَيۡرًاۢ بِاِذۡنِ اللّٰهِ‌‌ۚ وَاُبۡرِئُ الۡاَكۡمَهَ وَالۡاَبۡرَصَ وَاُحۡىِ الۡمَوۡتٰى بِاِذۡنِ اللّٰهِ‌ۚ وَ اُنَبِّئُكُمۡ بِمَا تَاۡكُلُوۡنَ وَمَا تَدَّخِرُوۡنَۙ فِىۡ بُيُوۡتِكُمۡ‌ؕ اِنَّ فِىۡ ذٰ لِكَ لَاٰيَةً لَّـكُمۡ اِنۡ كُنۡتُمۡ مُّؤۡمِنِيۡنَۚ‏ ﴿49﴾
اور وہ بنی اسرائیل کی طرف رسول ہوگاکہ میں تمہارے پاس تمہارے رب کی نشانی لایا ہوں میں تمہارے لئے پرندے کی شکل کی طرح مٹی کا پرندہ بناتا ہوں ، پھر اس میں پھونک مارتا ہوں تو وہ اللہ تعالٰی کے حکم سے پرندہ بن جاتا ہے اور اللہ تعالٰی کے حکم سے میں مادر زاد اندھے کو اور کوڑھی کو اچھا کر دیتا ہوں اور مُردوں کو زندہ کر تا ہوں اور جو کچھ تم کھاؤ اور جو اپنے گھروں میں ذخیرہ کرو میں تمہیں بتا دیتا ہوں اس میں تمہارے لئے بڑی نشانی ہے ، اگر تم ایمان لانے والے ہو ۔
و رسولا الى بني اسراءيل اني قد جتكم باية من ربكم اني اخلق لكم من الطين كهية الطير فانفخ فيه فيكون طيرا باذن الله و ابر الاكمه و الابرص و احي الموتى باذن الله و انبكم بما تاكلون و ما تدخرون في بيوتكم ان في ذلك لاية لكم ان كنتم مؤمنين
And [make him] a messenger to the Children of Israel, [who will say], 'Indeed I have come to you with a sign from your Lord in that I design for you from clay [that which is] like the form of a bird, then I breathe into it and it becomes a bird by permission of Allah . And I cure the blind and the leper, and I give life to the dead - by permission of Allah . And I inform you of what you eat and what you store in your houses. Indeed in that is a sign for you, if you are believers.
Aur woh bani isareel ki taraf rasool hoga kay mein tumharay pass tumharay rab ki nishani laya hun mein tumharay liye parinday ki shakal ki tarah mitti ka parinda banata hun phir uss mein phoonk maarta hun to woh Allah Taalaa kay hukum say parinda bann jata hai aur Allah Taalaa kay hukum say mein maadar zaad andhay ko aur korhi ko acha ker deta hun aur murdon ko zinda kerta hun aur jo kuch tum khao aur jo apney gharon mein zakheera kero mein tumhen bata deta hun iss mein tumharay liye bari nishani hai agar tum eman laney walay ho.
اور اسے بنی اسرائیل کے پاس رسول بنا کربھیجے گا ( جو لوگوں سے یہ کہے گا ) کہ : میں تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے ایک نشانی لے کر آیا ہوں ، ( اور وہ نشانی یہ ہے ) کہ میں تمہارے سامنے گارے سے پرندے جیسی ایک شکل بناتا ہوں ، پھر اس میں پھونک مارتا ہوں ، تو وہ اللہ کے حکم سے پرندہ بن جاتا ہے ، اور میں اللہ کے حکم سے مادر زاد اندھے اور کوڑھی کو تندرست کردیتا ہوں ، اور مردوں کو زندہ کردیتا ہوں ، اور تم لوگ جو کچھ اپنے گھروں میں کھاتے یا ذخیرہ کر کے رکھتے ہو میں ہو سب بتا دیتا ہوں ۔ ( ٢٠ ) اگر تم ایمان لانے والے ہو تو ان تمام باتوں میں تمہارے لیے ( کافی ) نشانی ہے ۔
اور رسول ہوگا بنی اسرائیل کی طرف ، یہ فرماتا ہو کہ میں تمہارے پاس ایک نشانی لایا ہوں ( ف۹۹ ) تمہارے رب کی طرف سے کہ میں تمہارے لئے مٹی سے پرند کی سی مورت بناتا ہوں پھر اس میں پھونک مارتا ہوں تو وہ فوراً پرند ہوجاتی ہے اللہ کے حکم سے ( ف۱۰۰ ) اور میں شفا دیتا ہوں مادر زاد اندھے اور سفید داغ والے کو ( ف۱۰۱ ) اور میں مردے جلاتا ہوں اللہ کے حکم سے ( ف۱۰۲ ) اور تمہیں بتاتا ہوں جو تم کھاتے اور جو اپنے گھروں میں جمع کر رکھتے ہو ، ( ف۱۰۳ ) بیشک ان باتوں میں تمہارے لئے بڑی نشانی ہے اگر تم ایمان رکھتے ہو ،
اور بنی اسرائیل کی طرف اپنا رسول مقرر کرے گا‘‘ ۔ ﴿اور جب وہ بحیثیت رسول بنی اسرائیل کے پاس آیا تو اس نے کہا﴾ ’’ میں تمہارے رب کی طرف سے تمہارے پاس نشانی لے کر آیا ہوں ۔ میں تمہارے سامنے مٹی سے پرندے کی صورت کا ایک مجسمہ بناتا ہوں اور اس میں پھونک مارتا ہوں ، وہ اللہ کے حکم سے پرندہ بن جاتا ہے ۔ میں اللہ کے حکم سے مادر زاد اندھے اور کوڑھی کو اچھا کرتا ہوں اور مردے کو زندہ کرتا ہوں ۔ میں تمہیں بتاتا ہوں کہ تم کیا کھاتے ہو اور کیا اپنے گھروں میں ذخیرہ کر کے رکھتے ہو ۔ اس میں تمہارے لیے کافی نشانی ہے اگر تم ایمان لانے والے ہو ۔ 45
اور وہ بنی اسرائیل کی طرف رسول ہو گا ( ان سے کہے گا ) کہ بیشک میں تمہارے پاس تمہارے رب کی جانب سے ایک نشانی لے کر آیا ہوں میں تمہارے لئے مٹی سے پرندے کی شکل جیسا ( ایک پُتلا ) بناتا ہوں پھر میں اس میں پھونک مارتا ہوں سو وہ اﷲ کے حکم سے فوراً اڑنے والا پرندہ ہو جاتا ہے ، اور میں مادرزاد اندھے اور سفید داغ والے کو شفایاب کرتا ہوں اور میں اﷲ کے حکم سے مُردے کو زندہ کر دیتا ہوں ، اور جو کچھ تم کھا کر آئے ہو اور جو کچھ تم اپنے گھروں میں جمع کرتے ہو میں تمہیں ( وہ سب کچھ ) بتا دیتا ہوں ، بیشک اس میں تمہارے لئے نشانی ہے اگر تم ایمان رکھتے ہو
سورة اٰلِ عِمْرٰن حاشیہ نمبر :45 یعنی یہ علامت تم کو اس امر کا اطمینان دلانے کے لیے کافی ہیں کہ میں اس خدا کا بھیجا ہوا ہوں جو کائنات کا خالق اور حاکم ذی اقتدار ہے ۔ بشرطیکہ تم حق کو ماننے کے لیے تیار ہو ، ہٹ دھرم نہ ہو ۔