Surah

Information

Surah # 30 | Verses: 60 | Ruku: 6 | Sajdah: 0 | Chronological # 84 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 17, from Madina
وَهُوَ الَّذِىۡ يَـبۡدَؤُا الۡخَـلۡقَ ثُمَّ يُعِيۡدُهٗ وَهُوَ اَهۡوَنُ عَلَيۡهِ‌ؕ وَلَهُ الۡمَثَلُ الۡاَعۡلٰى فِى السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ‌ۚ وَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الۡحَكِيۡمُ‏ ﴿27﴾
وہی ہے جو اول بار مخلوق کو پیدا کرتا ہے پھر سے دوبارہ پیدا کرے گا اور یہ تو اس پر بہت ہی آسان ہے ۔ اسی کی بہترین اور اعلٰی صفت ہے آسمانوں میں اور زمین میں بھی اور وہی غلبے والا حکمت والا ہے ۔
و هو الذي يبدؤا الخلق ثم يعيده و هو اهون عليه و له المثل الاعلى في السموت و الارض و هو العزيز الحكيم
And it is He who begins creation; then He repeats it, and that is [even] easier for Him. To Him belongs the highest attribute in the heavens and earth. And He is the Exalted in Might, the Wise.
Wohi hai jo awwal baar makhlooq ko peda kerta hai phir ussay doobara peda keray ga aur yeh to uss per boht aasaan hai. Ussi ki behtareen aur aalaa sift hai aasmano aur zamin mein bhi aur wohi ghalbay wala hikmat wala hai.
اور وہی ہے جو مخلوق کی ابتدا کرتا ہے ، پھر اسے دوبارہ پیدا کرے گا ، اور یہ کام اس کے لیے بہت آسان ہے ۔ اور اسی کی سب سے اونچی شان ہے ، آسمانوں میں بھی اور زمین میں بھی ، اور وہی ہے جو اقتدار والا بھی ہے ، حکمت والا بھی ۔
اور وہی ہے کہ اول بناتا ہے پھر اسے دوبارہ بنائے گا ( ف٤۹ ) اور یہ تمہاری سمجھ میں اس پر زیادہ آسان ہونا چاہیے ( ف۵۰ ) اور اسی کے لیے ہے سب سے برتر شان آسمانوں اور زمین میں ( ف۵۱ ) اور وہی عزت و حکمت والا ہے ،
وہی ہے جو تخلیق کی ابتد کرتا ہے ، پھر وہی اس کا اعادہ کرے گا اور یہ اس کے لیے آسان تر ہے ۔ 38 آسمانوں اور زمین میں اس کی صفت سب سے برتر ہے اور وہ زبردست اور حکیم ہے ۔ ؏۳
اور وہی ہے جو پہلی بار تخلیق کرتا ہے پھر اس کا اِعادہ فرمائے گا اور یہ ( دوبارہ پیدا کرنا ) اُس پر بہت آسان ہے ۔ اور آسمانوں اور زمین میں سب سے اونچی شان اسی کی ہے ، اور وہ غالب ہے حکمت والا ہے
سورة الروم حاشیہ نمبر : 38 یعنی پہلی مرتبہ پیدا کرنا اگر اس کے لیے مشکل نہ تھا ، تو آخر تم نے یہ کیسے سمجھ لیا کہ دوبارہ پیدا کرنا اس کے لیے مشکل ہوجائے گ؟ پہلی مرتبہ کی پیدائش میں تو تم خود جیتے جاگتے موجود ہو ۔ اس لیے اس کا مشکل نہ ہونا تو ظاہر ہے ۔ اب یہ بالکل سیدھی سادھی عقل کی بات ہے کہ ایک دفعہ جس نے کسی چیز کو بنایا ہو اس کے لیے وہی چیز دوبارہ بنانا نسبۃً زیادہ ہی آسان ہونا چاہیے ۔