Surah

Information

Surah # 30 | Verses: 60 | Ruku: 6 | Sajdah: 0 | Chronological # 84 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 17, from Madina
مَنۡ كَفَرَ فَعَلَيۡهِ كُفۡرُهٗ‌ۚ وَمَنۡ عَمِلَ صَالِحاً فَلِاَنۡفُسِهِمۡ يَمۡهَدُوۡنَۙ ‏ ﴿44﴾
کفر کرنے والوں پر ان کے کفر کا وبال ہوگا اور نیک کام کرنے والے اپنی ہی آرام گاہ سنوار رہے ہیں ۔
من كفر فعليه كفره و من عمل صالحا فلانفسهم يمهدون
Whoever disbelieves - upon him is [the consequence of] his disbelief. And whoever does righteousness - they are for themselves preparing,
Kufur kerney walon per unn kay kufur ka wabaal hoga aur nek kaam kerney walay apni hi aaram gaah sanwaar rahey hain.
جس نے کفر کیا ہے اس کا کفر اسی پر پڑے گا ، اور جن لوگوں نے نیک عمل کیا ہے ، وہ اپنے لیے ہی راستہ بنا رہے ہیں ۔
جو کفر کرے اس کے کفر کا وبال اسی پر اور جو اچھا کام کریں وہ اپنے ہی لیے تیاری کررہے ہیں ( ف۹٦ )
جس نے کفر کیا ہے اس کے کفر کا وبال اسی پر ہے ۔ 67 اور جن لوگوں نے نیک عمل کیا ہے وہ اپنے ہی لیے فلاح کا راستہ صاف کر رہے ہیں
جس نے کفر کیا تو اس کا ( وبالِ ) کفر اسی پر ہے اور جو نیک عمل کرے سو یہ لوگ اپنے لئے ( جنّت کی ) آرام گاہیں درست کر رہے ہیں
سورة الروم حاشیہ نمبر : 67 یہ ایک جامع فقرہ ہے جو تمام ان مضرتوں کو اپنے اندر سمیٹ لیتا ہے جو کافر کو اپنے کفر کی بدولت پہنچ سکتی ہے ۔ مضرتوں کی کوئی مفصل فہرست بھی اتنی جامع نہیں ہوسکتی ۔