Surah

Information

Surah # 31 | Verses: 34 | Ruku: 4 | Sajdah: 0 | Chronological # 57 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 27-29, from Madina
تِلۡكَ اٰيٰتُ الۡكِتٰبِ الۡحَكِيۡمِۙ‏ ﴿2﴾
یہ حکمت والی کتاب کی آیتیں ہیں ۔
تلك ايت الكتب الحكيم
These are verses of the wise Book,
Yeh hikmat wali kitab ki aayaten hain.
یہ اس حکمت والی کتاب کی آیتیں ہیں ۔
یہ حکمت والی کتاب کی آیتیں ہیں
یہ کتاب حکیم کی آیات ہیں 1 ،
یہ حکمت والی کتاب کی آیتیں ہیں
سورة لُقْمٰن حاشیہ نمبر :1 یعنی ایسی کتاب کی آیات جو حکمت سے لبریز ہے ، جس کی ہر بات حکیمانہ ہے ۔
سورئہ بقرہ کی تفسیر کے اول میں ہی حروف مقطعات کے معنی اور مطلب کی توضیح کردی گئی ہے ۔ یہ قرآن ہدایت شفا اور رحمت ہے اور ان نیک کاروں کے لئے جو شریعت کے پورے پابند ہیں ۔ نماز ادا کرتے ہیں ارکان اوقات وغیرہ کی حفاظت کے ساتھ ہی نوافل سنت وغیرہ بھی نہیں چھوڑتے ۔ فرض زکوٰۃ ادا کرتے ہیں صلہ رحمی سلوک واحسان سخاوت اور داددہش کرتے رہتے ہیں ۔ آخرت کی جزاء کا انہیں کامل یقین ہے اس لئے اللہ کی طرف پوری رغبت کرتے ہیں ثواب کے کام کرتے ہیں اور رب کے اجر پر نظریں رکھتے ہیں ۔ نہ ریاکاری کرتے ہیں نہ لوگوں سے داد چاہتے ہیں ۔ ان اوصاف والے راہ یافتہ ہیں ۔ راہ اللہ پر لگادیئے گئے ہیں اور یہی وہ لوگ ہیں جو دین و دنیا میں فلاح نجات اور کامیابی حاصل کریں گے ۔