Surah

Information

Surah ID #31
Total Verses 34 Ayaat
Rukus 4
Sajdah 0
Actual Order #57
Classification Makkan
Revelation Location & Period Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 27-29, from Madina
Surah 31: Luqman Ayat #3
هُدًى وَّرَحۡمَةً لِّلۡمُحۡسِنِيۡنَۙ‏ ﴿3﴾
As guidance and mercy for the doers of good
جو نیکوکاروں کے لئے رہبر اور ( سراسر ) رحمت ہے ۔

More translations & tafseer

هدى و رحمة للمحسنين
As guidance and mercy for the doers of good
Jo neko karon kay liye rehbar aur ( sirasir ) rehmat hai.
جو نیک لوگوں کے لیے ہدایت اور رحمت بن کر آئی ہے ۔
ہدایت اور رحمت ہیں نیکوں کے لیے ،
ہدایت اور رحمت نیکوکار لوگوں کے لیے 2 ،
جو نیکوکاروں کے لئے ہدایت اور رحمت ہے
سورة لُقْمٰن حاشیہ نمبر :2 یعنی یہ آیات راہ راست کی طرف رہنمائی کرنے والی ہیں اور خدا کی طرف سے رحمت بن کر آئی ہیں ، مگر اس رحمت اور ہدایت سے فائدہ اٹھانے والے صرف وہی لوگ ہیں جو حسن عمل کا طریقہ اختیار کرتے ہیں ، جو نیک بننا چاہتے ہیں ، جنہیں بھلائی کی جستجو ہے ، جن کی صفت یہ ہے کہ برائیوں پر جب انہیں متنبہ کر دیا جائے تو ان سے رک جاتے ہیں اور خیر کی راہیں جب ان کے سامنے کھول کر رکھ دی جائیں تو ان پر چلنے لگتے ہیں ۔ رہے بدکار اور شرپسند لوگ تو وہ نہ اس رہنمائی سے فائدہ اٹھائیں گے نہ اس رحمت میں سے حصہ پائیں گے ۔