Surah

Information

Surah # 31 | Verses: 34 | Ruku: 4 | Sajdah: 0 | Chronological # 57 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 27-29, from Madina
هٰذَا خَلۡقُ اللّٰهِ فَاَرُوۡنِىۡ مَاذَا خَلَقَ الَّذِيۡنَ مِنۡ دُوۡنِهٖ‌ؕ بَلِ الظّٰلِمُوۡنَ فِىۡ ضَلٰلٍ مُّبِيۡنٍ‏ ﴿11﴾
یہ ہے اللہ کی مخلوق اب تم مجھے اس کے سوا دوسرے کسی کی کوئی مخلوق تو دکھاؤ ( کچھ نہیں ) بلکہ یہ ظالم کھلی گمراہی میں ہیں ۔
هذا خلق الله فاروني ما ذا خلق الذين من دونه بل الظلمون في ضلل مبين
This is the creation of Allah . So show Me what those other than Him have created. Rather, the wrongdoers are in clear error.
Yeh hai Allah ki makhlooq abb tum mujhay iss kay siwa doosray kisi ki makhlooq to dikhao ( kuch nahi ) bulkay yeh zalim khulli gumarhee mein hain.
یہ ہے اللہ کی تخلیق ! اب ذرا مجھے دکھاؤ کہ اللہ کے سوا کسی نے کیا پیدا کیا؟ بات دراصل یہ ہے کہ یہ ظالم لوگ کھلی گمراہی میں مبتلا ہیں ۔
یہ تو اللہ کا بنایا ہوا ہے ( ف۱۰ ) مجھے وہ دکھاؤ ( ف۱۱ ) جو اس کے سوا اوروں نے بنایا ( ف۱۲ ) بلکہ ظالم کھلی گمراہی میں ہیں ،
یہ تو ہے اللہ کی تخلیق ، اب ذرا مجھے دکھاؤ ، ان دوسروں نے کیا پیدا کیا ہے ؟15 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اصل بات یہ ہے کہ یہ ظالم لوگ صریح گمراہی میں پڑے ہوئے ہیں16 ۔ ع1
یہ اﷲ کی مخلوق ہے ، پس ( اے مشرکو! ) مجھے دکھاؤ جو کچھ اﷲ کے سوا دوسروں نے پیدا کیا ہو ۔ بلکہ ظالم کھلی گمراہی میں ہیں
سورة لُقْمٰن حاشیہ نمبر :15 یعنی ان ہستیوں نے جن کو تم اپنا معبود بنائے بیٹھے ہو ، جنہیں تم اپنی قسمتوں کا بنانے اور بگاڑنے والا سمجھ رہے ہو ، جن کی بندگی بجا لانے پر تمہیں اتنا اصرار ہے ۔