Surah

Information

Surah # 31 | Verses: 34 | Ruku: 4 | Sajdah: 0 | Chronological # 57 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 27-29, from Madina
وَاِنۡ جَاهَدٰكَ عَلٰٓى اَنۡ تُشۡرِكَ بِىۡ مَا لَيۡسَ لَكَ بِهٖ عِلۡمٌ ۙ فَلَا تُطِعۡهُمَا‌ وَصَاحِبۡهُمَا فِى الدُّنۡيَا مَعۡرُوۡفًا‌ وَّاتَّبِعۡ سَبِيۡلَ مَنۡ اَنَابَ اِلَىَّ ‌ۚ ثُمَّ اِلَىَّ مَرۡجِعُكُمۡ فَاُنَبِّئُكُمۡ بِمَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ‏ ﴿15﴾
اور اگر وہ دونوں تجھ پر اس بات کا دباؤ ڈالیں کہ تو میرے ساتھ شریک کرے جس کا تجھے علم نہ ہو تو تو ان کا کہنا نہ ماننا ، ہاں دنیا میں ان کے ساتھ اچھی طرح بسر کرنا اور اس کی راہ چلنا جو میری طرف جھکا ہوا ہو تمہارا سب کا لوٹنا میری ہی طرف ہے تم جو کچھ کرتے ہو اس سے پھر میں تمہیں خبردار کردوں گا ۔
و ان جاهدك على ان تشرك بي ما ليس لك به علم فلا تطعهما و صاحبهما في الدنيا معروفا و اتبع سبيل من اناب الي ثم الي مرجعكم فانبكم بما كنتم تعملون
But if they endeavor to make you associate with Me that of which you have no knowledge, do not obey them but accompany them in [this] world with appropriate kindness and follow the way of those who turn back to Me [in repentance]. Then to Me will be your return, and I will inform you about what you used to do.
Aur agar woh dono tujh per iss baat ka dabao daalen kay tu meray sath shareek keray jiss ka tujhay ilm na ho to tu unn ka kehna na manna haan duniya mein unn kay sath achi tarah basar kerna aur uss ki raah chalna jo meri taraf jhuka hua ho tumhara sab ka lotna meri hi taraf hai tum jo kuch kertay ho iss say phir mein tumhen khabardaar ker doon ga.
اور اگر وہ تم پر یہ زور ڈالیں کہ تم میرے ساتھ کسی کو ( خدائی میں ) شریک قرار دو جس کی تمہارے پاس کوئی دلیل نہیں تو ان کی بات مت مانو ، اور دنیا میں ان کے ساتھ بھلائی سے رہو ، ( ٨ ) اور ایسے شخص کا راستہ اپناؤ جس نے مجھ سے لو لگا رکھی ہو ۔ ( ٩ ) پھر تم سب کو میرے پاس لوٹ کر آنا ہے ، اس وقت میں تمہیں بتاؤں گا کہ تم کیا کرتے رہے ہو ۔
اور اگر وہ دونوں تجھ سے کوشش کریں کہ میرا شریک ٹھہرائے ایسی چیز کو جس کا تجھے علم نہیں ( ف۲۱ ) تو ان کا کہنا نہ مان ( ف۲۲ ) اور دنیا میں اچھی طرح ان کا ساتھ دے ( ف۲۳ ) اور اس کی راہ چل جو میری طرف رجوع لایا ( ف۲٤ ) پھر میری ہی طرف تمہیں پھر آنا ہے تو میں بتادوں گا جو تم کرتے تھے ( ف۲۵ )
لیکن وہ اگر دباؤ ڈالیں کہ میرے ساتھ تو کسی ایسے کو شریک کرے جسے تو نہیں جانتا 24 تو ان کی بات ہرگز نہ مان ۔ دنیا میں ان کے ساتھ نیک برتاؤ کرتا رہ مگر پیروی اس شخص کے راستے کی کر جس نے میری طرف رجوع کیا ہے ۔ پھر تم سب کو پلٹنا میری ہی طرف ہے ، 25 اس وقت میں تمہیں بتا دوں گا کہ تم کیسے عمل کرتے رہے ہو 26 ۔
اور اگر وہ دونوں تجھ پر اس بات کی کوشش کریں کہ تو میرے ساتھ اس چیز کو شریک ٹھہرائے جس ( کی حقیقت ) کا تجھے کچھ علم نہیں ہے تو ان کی اطاعت نہ کرنا ، اور دنیا ( کے کاموں ) میں ان کا اچھے طریقے سے ساتھ دینا ، اور ( عقیدہ و امورِ آخرت میں ) اس شخص کی پیروی کرنا جس نے میری طرف توبہ و طاعت کا سلوک اختیار کیا ۔ پھر میری ہی طرف تمہیں پلٹ کر آنا ہے تو میں تمہیں ان کاموں سے باخبر کر دوں گا جو تم کرتے رہے تھے
سورة لُقْمٰن حاشیہ نمبر :24 یعنی جو تیرے علم میں میرا شریک نہیں ہے ۔ سورة لُقْمٰن حاشیہ نمبر :25 یعنی اولاد اور والدین ، سب کو ۔ سورة لُقْمٰن حاشیہ نمبر :26 تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن ، سورۂ عنکبوت ، حواشی نمبر ۱۱ ۔ ۱۲ ۔