Surah

Information

Surah # 3 | Verses: 200 | Ruku: 20 | Sajdah: 0 | Chronological # 89 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
فَاَمَّا الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا فَاُعَذِّبُهُمۡ عَذَابًا شَدِيۡدًا فِى الدُّنۡيَا وَالۡاٰخِرَةِ وَمَا لَهُمۡ مِّنۡ نّٰصِرِيۡنَ‏ ﴿56﴾
پھر کافروں کو تو میں دنیا اور آخرت میں سخت تر عذاب دوں گا اور ان کا کوئی مددگار نہ ہوگا ۔
فاما الذين كفروا فاعذبهم عذابا شديدا في الدنيا و الاخرة و ما لهم من نصرين
And as for those who disbelieved, I will punish them with a severe punishment in this world and the Hereafter, and they will have no helpers."
Phir kafiron ko to mein duniya aur aakhirat mein sakhta tar azab doon ga aur unn ka koi madadgar na hoga.
چنانچہ جو لوگ ایسے ہیں کہ انہوں نے کفر اپنا لیا ہے ، ان کو تو میں دنیا اور آخرت میں سخت عذاب دوں گا ، اور ان کو کسی طرح کے مددگار میسر نہیں آئیں گے ۔
تو وہ جو کافر ہوئے میں انہیں دنیاو آخرت میں سخت عذاب کروں گا ، اور انکا کوئی مددگار نہ ہوگا ،
اس وقت میں ان باتوں کا فیصلہ کر دوں گا جن میں تمہارے درمیان اختلاف ہوا ہے ۔ جن لوگوں نے کفر و انکار کی روش اختیار کی ہے انہیں دنیا اور آخرت دونوں میں سخت سزا دوں گا اور وہ کوئی مددگار نہ پائیں گے ،
پھر جو لوگ کافر ہوئے انہیں دنیا اور آخرت ( دونوں میں ) سخت عذاب دوں گا اور ان کا کوئی مددگار نہ ہو گا