Surah

Information

Surah # 31 | Verses: 34 | Ruku: 4 | Sajdah: 0 | Chronological # 57 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 27-29, from Madina
لِلّٰهِ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ‌ؕ اِنَّ اللّٰهَ هُوَ الۡغَنِىُّ الۡحَمِيۡدُ‏ ﴿26﴾
آسمانوں میں اور زمین میں جو کچھ ہے وہ سب اللہ ہی کا ہے یقیناً اللہ تعالٰی بہت بڑا بے نیاز اور سزاوار حمد و ثنا ہے ۔
لله ما في السموت و الارض ان الله هو الغني الحميد
To Allah belongs whatever is in the heavens and earth. Indeed, Allah is the Free of need, the Praiseworthy.
Aasmano mein aur zamin mein jo kuch hai woh sab Allah hi ka hai yaqeenan Allah Taalaa boht bara bey niyaz aur saza waar hamd-o-sana hai.
اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے ، بیشک اللہ ہی ہے جو سب سے بے نیاز ہے ، بذات خود قابل تعریف ۔
اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے ( ف٤۷ ) بیشک اللہ ہی بےنیاز ہے سب خوبیوں سراہا ،
آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے اللہ 46 ہی کا ہے ، بے شک اللہ بے نیاز اور آپ سے آپ محمود ہے 47 ۔
جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے ( سب ) اﷲ ہی کا ہے ، بیشک اﷲ ہی بے نیاز ہے ( اَز خود ) سزاوارِ حمد ہے
سورة لُقْمٰن حاشیہ نمبر :46 یعنی حقیقت صرف اتنی ہی نہیں ہے کہ زمین اور آسمانوں کا خالق اللہ تعالیٰ ہے بلکہ درحقیقت وہی ان سب چیزوں کا مالک بھی ہے جو زمین و آسمانوں میں پائی جاتی ہیں ۔ اللہ نے اپنی یہ کائنات بنا کر یوں ہی نہیں چھوڑ دی ہے کہ جو چاہے اس کا ، یا اسکے کسی حصے کا مالک بن بیٹھے ۔ اپنی خلق کا وہ آپ ہی مالک ہے اور ہر چیز جو اس کائنات میں موجود ہے وہ اس کی ملک ہے ۔ یہاں اس کے سوا کسی کی بھی یہ حیثیت نہیں ہے کہ اسے خداوندانہ اختیارات حاصل ہوں ۔ سورة لُقْمٰن حاشیہ نمبر :47 اس کی تشریح حاشیہ نمبر ۱۹ میں گزر چکی ہے ۔