Surah

Information

Surah # 3 | Verses: 200 | Ruku: 20 | Sajdah: 0 | Chronological # 89 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
ذٰ لِكَ نَـتۡلُوۡهُ عَلَيۡكَ مِنَ الۡاٰيٰتِ وَ الذِّكۡرِ الۡحَكِيۡمِ‏ ﴿58﴾
یہ جسے ہم تیرے سامنے پڑھ رہے ہیں آیتیں ہیں اور حکمت والی نصیحت ہیں ۔
ذلك نتلوه عليك من الايت و الذكر الحكيم
This is what We recite to you, [O Muhammad], of [Our] verses and the precise [and wise] message.
Yeh jisay hum teray samney parh rahey hain aayaten hain aur hikmar wali naseehat hain.
۔ ( اے پیغمبر ) یہ وہ آیتیں اور حکمت بھرا ذکر ہے جو ہم تمہیں پڑھ کر سنا رہے ہیں ۔
یہ ہم تم پر پڑھتے ہیں کچھ آیتیں اور حکمت والی نصیحت ،
یہ آیات اور حکمت سے لبریز تذکرے ہیں جو ہم تمہیں سنا رہے ہیں ۔
یہ جو ہم آپ کو پڑھ کر سناتے ہیں ( یہ ) نشانیاں ہیں اور حکمت والی نصیحت ہے
سورة اٰلِ عِمْرٰن حاشیہ نمبر :53 یعنی اگر محض اعجازی پیدائش ہی کسی کو خدا یا خدا کا بیٹا بنانے کے لیے کافی دلیل ہو تب تو پھر تمہیں آدم کے متعلق بدرجہ اولیٰ ایسا عقیدہ تجویز کرنا چاہیے تھا ، کیونکہ مسیح تو صرف بے باپ ہی کے پیدا ہوئے تھے ، مگر آدم ماں اور باپ دونوں کے بغیر پیدا ہوئے ۔