Surah

Information

Surah # 32 | Verses: 30 | Ruku: 3 | Sajdah: 1 | Chronological # 75 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 16-20, from Madina
فَذُوۡقُوۡا بِمَا نَسِيۡتُمۡ لِقَآءَ يَوۡمِكُمۡ هٰذَا‌ ۚ اِنَّا نَسِيۡنٰكُمۡ‌ وَذُوۡقُوۡا عَذَابَ الۡخُلۡدِ بِمَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ‏ ﴿14﴾
اب تم اپنے اس دن کی ملاقات کے فراموش کر دینے کا مزہ چکھوِ ہم نے بھی تمہیں بھلا دیا اور اپنے کئے ہوئے اعمال ( کی شامت ) سے ابدی عذاب کا مزہ چکھو ۔
فذوقوا بما نسيتم لقاء يومكم هذا انا نسينكم و ذوقوا عذاب الخلد بما كنتم تعملون
So taste [punishment] because you forgot the meeting of this, your Day; indeed, We have [accordingly] forgotten you. And taste the punishment of eternity for what you used to do."
Abb tum apnay iss din ki mulaqat kay faramosh ker denay ka maza chakho hum ney bhi tumhen bhula diya aur apney kiye huye aemaal ( ki shamat ) say abdi azab ka maza chakho.
اب ( جہنم کا ) مزہ چکھو کیونکہ تم نے اپنے اس دن کا سامنا کرنے کو بھلا ڈالا تھا ۔ ہم نے ( بھی ) تمہیں بھلا دیا ہے ۔ جو کچھ تم کرتے رہے ہو ، اس کے بدلے اب ہمیشہ کے عذاب کا مزہ چکھتے رہو ۔
اب چکھو بدلہ اس کا کہ تم اپنے اس دن کی حاضری بھولے تھے ( ف۲۹ ) ہم نے تمہیں چھوڑ دیا ( ف۳۰ ) اب ہمیشہ کا عذاب چکھو اپنے کیے کا بدلہ ،
پس اب چکھو مزا اپنی اس حرکت کا کہ تم نے اس دن کی ملاقات کو فراموش کر دیا 25 ، ہم نے بھی اب تمہیں فراموش کر دیا ہے ۔ چکھو ہمیشگی کے عذاب کا مزا اپنے کرتوتوں کی پاداش میں ۔
پس ( اب ) تم مزہ چکھو کہ تم نے اپنے اس دن کی پیشی کو بھلا رکھا تھا ، بیشک ہم نے تم کو بھلا دیا ہے اور اپنے ان اعمال کے بدلے جو تم کرتے رہے تھے دائمی عذاب چکھتے رہو
سورة السَّجْدَة حاشیہ نمبر :25 یعنی دنیا کے عیش میں گم ہو کر تم نے اس بات کو بالکل بھلا دیا کہ کبھی اپنے رب کے سامنے بھی جانا ہے ۔