Surah

Information

Surah # 32 | Verses: 30 | Ruku: 3 | Sajdah: 1 | Chronological # 75 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 16-20, from Madina
اَمَّا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فَلَهُمۡ جَنّٰتُ الۡمَاۡوٰى نُزُلًاۢ بِمَا كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ‏ ﴿19﴾
جن لوگوں نے ایمان قبول کیا اور نیک اعمال بھی کیے ان کے لئے ہمیشگی والی جنتیں ہیں ، مہمانداری ہے ان کے اعمال کے بدلے جو وہ کرتے تھے ۔
اما الذين امنوا و عملوا الصلحت فلهم جنت الماوى نزلا بما كانوا يعملون
As for those who believed and did righteous deeds, for them will be the Gardens of Refuge as accommodation for what they used to do.
Jin logon ney eman qabool kiya aur nek aemaal bhi kiye unn kay liye humeshgi wali jannaten hain mehmandari hai unn kay aemaal kay badlay jo woh kertay thay.
چنانچہ جو لوگ ایمان لائے ہیں ، اور انہوں نے نیک عمل کیے ہیں ان کے لیے مستقل قیام کے باغات ہیں جو ان کو پہلی مہمانی ہی کے طور پر دے دیے جائیں گے ، ان اعمال کے صلے میں جو وہ کیا کرتے تھے ۔
جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے ان کے لیے بسنے کے باغ ہیں ، ان کے کاموں کے صلہ میں مہمانداری ( ف۳۷ )
جو لوگ ایمان لائے ہیں اور جنہوں نے نیک عمل کیے ہیں ان کے لیے تو جنتوں کی قیام گاہیں ہیں 32 ، ضیافت کے طور پر ان کے اعمال کے بدلے میں ۔
چنانچہ جو لوگ ایمان لائے اور نیک اعمال کرتے رہے تو ان کے لئے دائمی سکونت کے باغات ہیں ، ( اللہ کی طرف سے ان کی ) ضیافت و اِکرام میں اُن ( اَعمال ) کے بدلے جو وہ کرتے رہے تھے
سورة السَّجْدَة حاشیہ نمبر :32 یعنی وہ جنتیں ان کی سیر گاہیں نہیں ہوں گی بلکہ وہی ان کی قیام گاہیں بھی ہوں گی جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے ۔