سورة السَّجْدَة حاشیہ نمبر :42
یعنی یہ کونسی ایسی چیز ہے جس کے لیے تم بے چین ہوتے ہو ۔ خدا کا عذاب آگیا تو پھر سنبھلنے کا موقع تم کو نصیب نہ ہو گا ۔ اس مہلت کو غنیمت جانو جو عذاب آنے سے پہلے تم کو ملی ہوئی ہے ۔ عذاب سامنے دیکھ کر ایمان لاؤ گے تو کچھ حاصل نہ ہو گا ۔