Surah

Information

Surah # 33 | Verses: 73 | Ruku: 9 | Sajdah: 0 | Chronological # 90 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
اِذۡ جَآءُوۡكُمۡ مِّنۡ فَوۡقِكُمۡ وَمِنۡ اَسۡفَلَ مِنۡكُمۡ وَاِذۡ زَاغَتِ الۡاَبۡصَارُ وَبَلَغَتِ الۡقُلُوۡبُ الۡحَـنَـاجِرَ وَتَظُنُّوۡنَ بِاللّٰهِ الظُّنُوۡنَا ؕ‏ ﴿10﴾
جب کہ ( دشمن ) تمہارے پاس اوپر سے اور نیچے سے چڑھ آئے اور جب کہ آنکھیں پتھرا گئیں اور کلیجے منہ کو آگئے اور تم اللہ تعالٰی کی نسبت طرح طرح کےگمان کرنے لگے ۔
اذ جاءوكم من فوقكم و من اسفل منكم و اذ زاغت الابصار و بلغت القلوب الحناجر و تظنون بالله الظنونا
[Remember] when they came at you from above you and from below you, and when eyes shifted [in fear], and hearts reached the throats and you assumed about Allah [various] assumptions.
Jabkay ( dushman ) tumharay pass uper say aur neechay say charh aaye aur jabkay aankhen pathra gaen aur kalejay mun ko aagaye aur tum Allah Taalaa ki nisbat tarah tarah kay gumaan kerney lagay.
یاد کرو جب وہ تم پر تمہارے اوپر سے بھی چڑھ آئے تھے اور تمہارے نیچے سے بھی ( ١١ ) اور جب آنکھیں پتھرا گئی تھیں ، اور کلیجے منہ کو آگئے تھے ، اور تم اللہ کے بارے میں طرح طرح کی باتیں سوچنے لگے تھے ۔ ( ١٢ )
جب کافر تم پر آئے تمہارے اوپر سے اور تمہارے نیچے سے ( ف۲۸ ) اور جبکہ ٹھٹک کر رہ گئیں نگاہیں ( ف۲۹ ) اور دل گلوں کے پاس آگئے ( ف۳۰ ) اور تم اللہ پر طرح طرح کے گمان کرنے لگے امید و یاس کے ( ف۳۱ )
جب وہ اوپر سے اور نیچے سے تم پر چڑھ آئے 20 جب خوف کے مارے آنکھیں پتھرا گئیں ، کلیجے منہ کو آ گئے ، اور تم لوگ اللہ کے بارے میں طرح طرح کے گمان کرنے لگے ۔
جب وہ ( کافر ) تمہارے اوپر ( وادی کی بالائی مشرقی جانب ) سے اور تمہارے نیچے ( وادی کی زیریں مغربی جانب ) سے چڑھ آئے تھے اور جب ( ہیبت سے تمہاری ) آنکھیں پھر گئی تھیں اور ( دہشت سے تمہارے ) دل حلقوم تک آپہنچے تھے اور تم ( خوف و امید کی کیفیت میں ) اللہ کی نسبت مختلف گمان کرنے لگے تھے