Surah

Information

Surah # 33 | Verses: 73 | Ruku: 9 | Sajdah: 0 | Chronological # 90 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
قُلْ لَّنۡ يَّنۡفَعَكُمُ الۡفِرَارُ اِنۡ فَرَرۡتُمۡ مِّنَ الۡمَوۡتِ اَوِ الۡقَتۡلِ وَاِذًا لَّا تُمَتَّعُوۡنَ اِلَّا قَلِيۡلًا‏ ﴿16﴾
کہہ دیجئے کہ گو تم موت سے یا خوف قتل سے بھاگو تو یہ بھاگنا تمہیں کچھ بھی کام نہ آئے گا اور اسوقت تم بہت ہی کم فائدہ آٹھاؤ گے ۔
قل لن ينفعكم الفرار ان فررتم من الموت او القتل و اذا لا تمتعون الا قليلا
Say, [O Muhammad], "Never will fleeing benefit you if you should flee from death or killing; and then [if you did], you would not be given enjoyment [of life] except for a little."
Keh dijiye kay go tum maut say ya khof-e-qatal say bhago to yeh bhagna tumhen kuch bhi kaam na aaye ga aur uss waqt tum boht hi kum faeedah uthao gay.
۔ ( اے پیغمبر ! ان سے ) کہہ دو کہ : اگر تم موت سے یا قتل سے بھاگ بھی جاؤ تو یہ بھاگنا تمہیں کوئی فائدہ نہیں دے گا ، اور اس صورت میں تمہیں ( زندگی کا ) لطف اٹھانے کا جو موقع دیا جائے گا وہ تھوڑا ہی سا ہوگا ۔
تم فرماؤ ہرگز تمہیں بھاگنا نفع نہ دے گا اگر موت یا قتل سے بھاگو ( ف٤۱ ) اور جب بھی دنیا نہ برتنے دیے جاؤ گے مگر تھوڑی ( ف٤۲ )
اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ! ان سے کہو ، اگر تم موت یا قتل سے بھاگو تو یہ بھاگنا تمہارے لیے کچھ بھی نفع بخش نہ ہوگا ۔ اس کے بعد زندگی کے مزے لوٹنے کا تھوڑا ہی موقع تمہیں مل سکے گا 28
فرما دیجئے: تمہیں فرار ہرگز کوئی نفع نہ دے گا ، اگر تم موت یا قتل سے ( ڈر کر ) بھاگے ہو تو تم تھوڑی سی مدت کے سوا ( زندگانی کا ) کوئی فائدہ نہ اٹھا سکو گے
سورة الْاَحْزَاب حاشیہ نمبر :28 یعنی اس فرار سے کچھ تمہاری عمر بڑھ نہیں جائے گی ۔ اس کا نتیجہ بہرحال یہ نہیں ہو گا کہ تم قیامت تک جیو اور روئے زمین کی دولت پالو ۔ بھاگ کر جیو گے بھی تو زیادہ سے زیادہ چند سال ہی جیو گے اور اتنا ہی کچھ دنیا کی زندگی کا لطف اٹھا سکو گے جتنا تمہارے لیے مقدر ہے ۔