Surah

Information

Surah # 33 | Verses: 73 | Ruku: 9 | Sajdah: 0 | Chronological # 90 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
وَلَقَدۡ كَانُوۡا عَاهَدُوا اللّٰهَ مِنۡ قَبۡلُ لَا يُوَلُّوۡنَ الۡاَدۡبَارَ‌ ؕ وَكَانَ عَهۡدُ اللّٰهِ مَسۡـــُٔوۡلًا‏ ﴿15﴾
اس سے پہلے تو انہوں نے اللہ سے عہد کیا تھا کہ پیٹھ نہ پھریں گے اور اللہ تعالٰی سے کئے ہوئے وعدہ کی باز پرس ضرورہوگی ۔
و لقد كانوا عاهدوا الله من قبل لا يولون الادبار و كان عهد الله مسولا
And they had already promised Allah before not to turn their backs and flee. And ever is the promise to Allah [that about which one will be] questioned.
Iss say pehlay to enhon ney Allah say ehad kiya tha kay peeth na pheren gay aur Allah Taalaa say kiye huyey waday ki baaz purs zaroor hogi.
اور حقیقت یہ ہے کہ انہوں نے اللہ سے پہلے یہ عہد کر رکھا تھا کہ وہ پیٹھ پھیر کر نہیں جائیں گے ۔ اور اللہ سے کیے ہوئے عہد کی باز پرس ضرور ہو کر رہے گی ۔
اور بیشک اس سے پہلے وہ اللہ سے عہد کرچکے تھے کہ پیٹھ نہ پھیریں گے ، اور اللہ کا وعدہ پوچھا جائے گا ( ف٤۰ )
ان لوگوں نے اس سے پہلے اللہ سے عہد کیا تھا کہ یہ پیٹھ نہ پھیریں گے ، اور اللہ سے کیے ہوئے عہد کی باز پرس تو ہونی ہی تھی27
اور بیشک انہوں نے اس سے پہلے اللہ سے عہد کر رکھا تھا کہ پیٹھ پھیر کر نہ بھاگیں گے ، اور اللہ سے کیے ہوئے عہد کی ( ضرور ) باز پُرس ہوگی
سورة الْاَحْزَاب حاشیہ نمبر :27 یعنی جنگ اُحُد کے موقع پر جو کمزوری انہوں نے دکھائی تھی اس کے بعد شرمندگی و ندامت کا اظہار کر کے ان لوگوں نے اللہ سے عہد کیا تھا کہ اب آزمائش کا کوئی موقع پیش آیا تو ہم اپنے اس قصور کی تلافی کر دیں گے ۔ لیکن اللہ تعالیٰ کو محض باتوں سے دھوکا نہیں دیا جا سکتا ۔ جو شخص بھی اس سے کوئی عہد باندھتا اس کے سامنے کوئی نہ کوئی آزمائش کا موقع وہ ضرور لے آتا ہے تاکہ اس کا جھوٹ سچ کھل جائے ۔ اس لیے وہ جنگ احد کے دو ہی سال بعد اس سے بھی زیادہ بڑا خطرہ سامنے لے آیا ۔